کیلیفورنیا میں برفانی تودہ گرنے سے 10 اسکائرز لاپتا، متعدد محصور

بدھ 18 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیلیفورنیا کے سیرا نیواڈا پہاڑوں میں منگل کو شدید برفانی تودہ گرنے کے بعد تقریباً 10 اسکائرز لاپتا اور کم از کم 6 دیگر محصور ہو گئے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق، ‘ریسکیو عمل سست اور مشکل ہوگا کیونکہ علاقے میں اب بھی تودے گرنے کا خطرہ ہے۔ سلائیڈ ٹرکیو کے کاسل پیک علاقے میں صبح تقریباً ساڑھے 11 بجے پیسفک وقت کے مطابق آئی، جو لیک ٹاہو سے تقریباً 10 میل شمال میں ہے۔ اس میں 6 اسکائی گائیڈز اور 12 کلائنٹس شامل تھے۔ کم از کم 6 افراد زندہ بچ گئے اور بچاؤ کے انتظار میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: چترال میں گھر پر برف کا تودہ گرنے سے 9 مکین جاں بحق

حکام نے بتایا کہ اگر لاپتا 10 اسکائرز ہلاک ہوگئے تو یہ امریکا میں سب سے مہلک سلائیڈز میں شمار ہوگا۔ کولوراڈو آوالانچ انفارمیشن سینٹر کے مطابق، اس موسم سرما میں اب تک امریکہ میں 6 افراد برفانی تودوں کی نذر ہوچکے ہیں اور گزشتہ دہائی سے اوسطاً 28 افراد ہر موسم سرما میں ہلاک ہوتے آئے ہیں۔

سیرا نیواڈا کے بلند علاقوں میں شدید برفباری کی وارننگ جاری تھی، اور سیرا آوالانچ سینٹر نے صبح کے وقت شدید خطرے کا انتباہ جاری کیا۔ گرین نے کہا کہ سکائی ٹور کمپنی کا یہ فیصلہ دانشمندانہ نہیں تھا، لیکن تمام تفصیلات ابھی واضح نہیں۔

بوریل ماؤنٹین اور ٹاہو ڈونر سے ریسکیو ٹیمیں بھیجی گئیں، کچھ اسنوکٹ ٹریکڈ گاڑیوں میں، اور زندہ بچ جانے والے افراد عارضی پناہ گاہ میں محفوظ ہیں۔ بچاؤ کے دوران مزید تودوں کی توقع ہے، اور ریسکیو ٹیمیں خطرناک علاقے میں پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دے دی، این ایف سی فنڈز مل ‘جائیں گے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

کیا انسان ریچھ، گھوڑے یا چیتے سے تیز دوڑ سکتا ہے؟ جانوروں کی رفتار سے متعلق دلچسپ تحقیق

سہ ملکی سیریز، سفیان مقیم اسکواڈ سے باہر، بیٹر معاذ صداقت کی ٹیم میں انٹری

ناسا کی ڈارک میٹر ویب سیمولیشن نے کائنات کا پوشیدہ جال بے نقاب کر دیا

برطانوی شاہی خاندان میں دوریاں ختم ہونے کا امکان، پرنس ہیری، میگن مارکل نے معافی مانگنے کا عندیہ دیدیا

ویڈیو

میرٹ پر 5 لاکھ کروم بکس تقسیم ہوں گی، دانش اسکولوں میں جدید تعلیمی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی، وزیر اعظم شہباز شریف

حرمین شریفین ہماری ریڈلائن، مکہ دفاعی معاہدے سے مخالف قوتوں کو پریشانی لاحق ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد

پاکستان میں کم عمر خواتین بریسٹ کینسر کا شکار کیوں ہو رہی ہیں؟ خاموش گلٹی بھی خطرے کی گھنٹی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟