پنکی کون ہے اور اجے دیوگن کے لیے امتحان کیسے ثابت ہوسکتی ہے؟

منگل 30 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اکثر کہا جاتا ہے کہ اس دنیا میں ہر انسان کے 7 ہم شکل ہوتے ہیں اب یہ تو پتا نہیں کہ یہ بات کس حد تک درست ہے لیکن بالی ووڈ میں کئی ایسے اداکار ہیں جن کے ہم شکل خاصے مشہور ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اور شاہ رخ خان جیسے ستاروں کے کئی ہم شکل بھی مل جاتے ہیں جو ان کی نقل اتارتے ہوئے اکثر ویڈیوز پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔

سہانا خان، ایشوریہ رائے اور انوشکا شرما کی ہم شکل کے بارے میں بھی لوگوں نے سنا ہی ہے لیکن اب اداکارہ کاجول کی ہمشکل بھی سامنے آگئی ہیں۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر بھارتی اداکارہ کاجول کی ایک ہمشکل چھائی ہوئی ہیں جو نہ صرف کاجول کی طرح نظر آتی ہیں بلکہ ان کی بخوبی نقل بھی کرلیتی ہیں۔

 

کاجول کی طرح نظر آنے والی اس لڑکی کا نام نشا ساہا پنکی ہے۔ نشا ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی کافی زیادہ فین فالوئنگ بھی ہے۔ وہ نہ صرف کاجول کی طرح نظر آتی ہیں بلکہ ساتھ ہی وہ اداکارہ کی کافی اچھی نقل بھی کرلیتی ہیں۔

نشا کاجول کی 90 کی دہائی کی فلموں کے ہیئر اسٹائل اور ڈریس کو بھی کاپی کرتی ہیں۔ نشا نے کاجول کے کئی مشہور گانوں پر ڈانس ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں جنہیں دیکھ کر اصلی اور نقلی کا فرق معلوم کرپانا کافی مشکل ہے۔

نشا نے کاجول کی فلم ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ کے گانوں پر رقص کی ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں جنہیں سوشل میڈیا پر خاصی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

نشا کی اداکاری اور ڈانس دونوں ہی کمال کے ہیں۔ ان کی ویڈیوز کو دیکھ کر اور عین ممکن ہے کہ انہیں اپنے سامنے پاکر کسی روز کاجول کے شوہر اجے دیوگن بھی کنفیوز ہوجائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

بنگلہ دیش میں نہروں کی ملک گیر کھدائی کا منصوبہ 16 مارچ سے شروع

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے