ٹی20 ورلڈکپ 2026: سپر8 مرحلے کی ٹیمیں مکمل، 12 ٹیموں کا ایونٹ میں سفر ختم ہوگیا

بدھ 18 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے ٹی20 ورلڈکپ کے گروپ مرحلے کے میچ میں نمیبیا کو 102 رنز سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، جس کے بعد ایونٹ میں فیصلہ ہوگیا ہے کہ کونسی 8 ٹیمیں ایونٹ کے اگلے مرحلے میں جائیں گی۔

بھارت اور سری لنکا میں جاری 20 ٹیموں کے ایونٹ میں گروپ اسٹیج کے بعد 8 ٹیمیں سپر 8 میں پہنچ گئی ہیں جبکہ باقی 12 ٹیموں کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔

البتہ گروپ اسٹیج کا آخری میچ 20 فروری کو آسٹریلیا اور عمان کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کے بعد 21 فروری سے سپر 8 مرحلے کا آغاز ہوگا۔

سپر 8 مرحلے کے پہلے گروپ میں بھارت، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں، جبکہ دوسرے گروپ میں پاکستان، سری لنکا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان نے نمیبیا کو شکست دے کر سپر8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان کے سپر 8 مرحلے کے میچز کے شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف میچ 21 فروری، انگلینڈ کے خلاف 24 فروری اور سری لنکا کے خلاف 28 فروری کو کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی کابینہ اجلاس: اراکین کا امریکا ایران جنگ بندی پر وزیراعظم، وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘: محمود اچکزئی کا حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟