مریم نواز کے لیے 10 ارب روپے مالیت کا نیا طیارہ خرید لیا گیا، سوشل میڈیا پر شدید تنقید

بدھ 18 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے لیے قریباً 10 ارب روپے مالیت کا نیا طیارہ خرید لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گلف اسٹریم جی 500 طیارہ قریباً 10 ارب روپے کی لاگت کا ہے اور اس کا نمبر این 144 ایس ہے۔

طیارہ پاکستان میں سفر کا ریکارڈ رکھتا ہے مگر ابھی پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں ہوا اور یہ امریکی رجسٹریشن پر ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس اقدام پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی پیسہ عوامی فلاح کے کاموں پر خرچ ہونا چاہیے، قومی خزانے سے لگژری طیارہ خریدنا مناسب نہیں۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ یہ طیارہ ’ایئر پنجاب‘ کے لیے ایک فلیٹ کے تحت خریدے جانے والے متعدد جہازوں میں سے ایک ہے۔

ان کے بقول کچھ جہاز خریدے جائیں گے اور کچھ لیز پر لیے جائیں گے، اور جیسے ہی تمام معاملات حتمی ہوں گے، عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لائیوآپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، رجب طیب ادروان

9 اپریل کا جلسہ: پی ٹی آئی کا موٹروے کی بجائے جی ٹی روڈ سے جانے کا فیصلہ

ویڈیو

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟