خلائی تحقیق کے ادارے کے سابق افسر نے بیوی کو گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا

جمعرات 19 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی شہر بنگلورو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 65 سالہ سابق آئی ایس آر او( انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن) کے افسر نے اپنی 60 سالہ اہلیہ کو تولیے سے گلا گھونٹ کر قتل کر دیا اور بعد ازاں گھر میں ہی رہ کر گرفتاری کے لیے پولیس کا انتظار کرتا رہا۔

یہ بھی پڑھیے محبت کی تکون: محبوب کی 19 سالہ معشوق قتل، 2 ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق یہ واقعہ بنگلورو کے علاقے بومنہلی میں پیش آیا۔ ملزم، جس کی شناخت ’نگیشور راؤ‘ کے نام سے ہوئی ہے، نے اپنی اہلیہ سندیا سری کو مبینہ طور پر تولیے سے گلا گھونٹ کر قتل کیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم ڈپریشن کا مریض تھا اور اپنی بیوی کے مستقبل کے حوالے سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ واقعے کے بعد اس نے اپنے ایک جاننے والے شخص کو فون کر کے صورتحال سے آگاہ کیا اور گھر میں ہی موجود رہا۔

یہ بھی پڑھیے بھارت، ایم بی اے طالبہ کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ، ملزم گرفتار

اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم قتل کے بعد خودکشی کا ارادہ بھی رکھتا تھا، تاہم اس نے ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ تفتیش میں ملزم کی ذہنی صحت اور طبی تاریخ کو بھی شامل کیا جا رہا ہے تاکہ واقعے کے پس منظر کو مکمل طور پر سمجھا جا سکے۔

ملزم کی بیٹی، جو امریکا میں مقیم ہے، کو بھی واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر اس واقعے کے پیچھے کوئی اور بڑی وجہ سامنے نہیں آئی، تاہم مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں