بھارت، ایم بی اے طالبہ کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ، ملزم گرفتار

بدھ 18 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں 24 سالہ ایم بی اے طالبہ کے مبینہ اغوا، زیادتی اور قتل کے واقعے نے سنسنی پھیلا دی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کو اس کے کلاس فیلو اور مبینہ بوائے فرینڈ پیوش دھامنوتیا نے اپنے کرائے کے مکان پر بلا کر قتل کیا۔ ملزم کو بعد ازاں ممبئی سے گرفتار کر کے اندور منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں وہ پولیس ریمانڈ پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت قتل عام پر مقدمات میں مطلوب حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے، بی این پی

پولیس کے مطابق طالبہ 10 فروری کو گھر سے نکلی اور اہل خانہ کو بتایا کہ وہ ایک تقریب میں شرکت کے بعد رات تک واپس آ جائے گی، تاہم وہ گھر نہ لوٹ سکی۔ اسی رات اس کے موبائل فون سے ایک مشتبہ پیغام بھیجا گیا کہ وہ گھر واپس نہیں آئے گی، جس کے بعد فون بند ہو گیا۔ اگلے روز اس کے موبائل سے قابلِ اعتراض ویڈیوز کالج کے واٹس ایپ گروپ میں شیئر کی گئیں، جس پر کالج انتظامیہ نے اہل خانہ کو اطلاع دی۔

اہل خانہ کی جانب سے متعدد تھانوں سے رجوع کرنے کے بعد گمشدگی کا مقدمہ درج کیا گیا۔ 2 روز بعد ملزم کے کرائے کے مکان سے بدبو آنے کی شکایت پر پولیس نے دروازہ توڑا تو اندر سے طالبہ کی لاش برآمد ہوئی، جو شدید حد تک مسخ ہو چکی تھی۔ پولیس کے مطابق گردن پر رسی کے نشانات ملے، جس سے گلا گھونٹنے کا شبہ ظاہر کیا گیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو طالبہ کے ساتھ مکان میں داخل ہوتے اور چند گھنٹوں بعد اکیلے ایک بیگ کے ساتھ نکلتے دیکھا گیا۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر طالبہ کو جنسی تعلق پر مجبور کیا، مزاحمت پر اسے باندھا اور گلا گھونٹ دیا۔ بعد ازاں اس نے شواہد مٹانے کی کوشش کی اور فرار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی فوج کے ہاتھوں فیلانی خاتون کا قتل، ڈھاکا میں احتجاجی مارچ کا اعلان

پولیس کے مطابق ملزم اندور سے ممبئی پہنچا، مختلف مقامات پر قیام کیا اور مقتولہ کا موبائل فون تباہ کر دیا۔ مزید یہ کہ اس نے ایک ویران مقام پر جا کر مبینہ طور پر عجیب و غریب رسومات ادا کرنے کی بھی کوشش کی۔

ملزم، جس کا تعلق مدھیہ پردیش کے ضلع مندسور سے بتایا جاتا ہے، کو ممبئی پولیس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ دورانِ تفتیش اس نے مختلف بیانات دیے اور دعویٰ کیا کہ دونوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گئی تھی، جس کے بعد جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔

واقعے نے نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے، جبکہ متاثرہ خاندان نے پولیس کی ابتدائی کارروائی پر سوالات اٹھائے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور فرانزک رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!