پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 2500 روپے اضافے کے بعد 526,462 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 2144 روپے اضافے کے بعد 451,356 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 413,758 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 25 ڈالر اضافے کے بعد 5037 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔














