سندھ اسمبلی، ایم کیو ایم رکن کے ساتھی اراکین پر قتل کی دھمکیوں کے الزامات، پولیس کی انٹری

جمعہ 20 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی رانا شوکت نے ساتھی اراکین پر قتل کی دھمکیوں کے الزامات عائد کیے ہیں، جس پر پولیس کو ایوان میں طلب کرلیا گیا، جبکہ ایم کیو ایم کے رکن عثمان کی رکنیت بھی معطل کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اساتذہ کا سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج

یہ کارروائی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سامنے آنے والے شدید تنازع کے بعد ہوئی۔ اجلاس میں ایم کیو ایم کے رکن رانا شوکت نے الزام عائد کیا کہ ان کے ساتھی اراکین، بشمول شارق جمال اور پرانی پی ایس پی کے ایم این اے اقبال محسود، نے انہیں دھمکیاں دی ہیں اور ان کے دفتر کے تالے بھی توڑے گئے۔

رانا شوکت نے پولیس کو طلب کرنے اور ایف آئی آر درج کروانے کی درخواست کی اور کہا کہ بصورت دیگر وہ اسمبلی سے استعفیٰ دے دیں گے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی نے فوری طور پر ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایچ او کو طلب کیا اور کہا کہ جو قانونی طریقہ ہے وہ اختیار کیا جائے گا۔

اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ علی خورشیدی صاحب آپ اجلاس ختم ہونے سے پہلے معاملہ حل کریں، بصورت دیگر میں ان کی ممبر شپ معطل کروں گا، قوانین پڑھیں پھر بات کریں، ایس ایس پی اور ایس ایچ او کو بلائیں اور ان کا بیان ریکارڈ کریں۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار اور سینئر وزیر شرجیل میمن نے بھی ممبران کی حفاظت اور اس طرح کے واقعات کی سنگینی پر زور دیا۔ اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے معاملے کو وقتی طور پر معطل کرنے کی تجویز دی تاکہ روٹین کارروائی جاری رکھی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: لیاری جنرل اسپتال میں ہنگامہ آرائی، سابق ایم پی اے سمیت مظاہرین کیخلاف مقدمہ درج

بعدازاں اجلاس کو کل دوپہر ڈھائی بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ سندھ اسمبلی میں اس واقعے نے سیاسی ہلچل پیدا کر دی ہے اور اسپیکر نے واضح کیا کہ ممبران کے خلاف دھمکیوں یا شور شرابے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اسپیکر رولنگ کے بعد ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایچ او سندھ اسمبلی پہنچ گئے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ جو قانونی طریقہ ہے وہ اختیار کیا جائے گا، ایم پی اے عثمان کو معطل کر دیا، معافی مانگنے تک ممبر شپ معطل رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز