چینی اے آئی ایپ نے ہالی ووڈ میں کھلبلی مچا دی، تخلیقی صنعت میں ایپ کے ممکنہ اثرات پر تشویش

ہفتہ 21 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی جانب سے تیار کردہ ایک نئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ماڈل نے اس ہفتے ہالی دنیا میں ہلچل مچا دی۔ یہ ماڈل نہ صرف اپنی حیران کن صلاحیتوں کی وجہ سے خبروں میں ہے بلکہ اس کے تخلیقی صنعتوں پر ممکنہ اثرات نے بھی تشویش پیدا کر دی ہے۔

ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی بائٹ ڈانس کے تیار کردہ ‘سیدنس’ نامی اس ماڈل میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ محض چند تحریری ہدایات کی بنیاد پر سنیما معیار کی ویڈیوز تیار کر سکتا ہے، جن میں صوتی اثرات اور مکالمے بھی شامل ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کیا عالمی اے آئی ریس ہنڈن برگ طرز کے سانحے پر ختم ہوسکتی ہے؟

سیدنس کے ذریعے بنائی گئی متعدد ویڈیوز، جن میں مقبول کردار جیسے اسپائیڈر مین اور ڈیڈ پول شامل ہیں، سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

اس پیش رفت کے بعد بڑی فلمی کمپنیوں جیسے والٹ ڈزنی کمپنی اور پیراماؤنٹ پکچرز نے فوری طور پر بائٹ ڈانس پر کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے متعلق خدشات محض قانونی معاملات تک محدود نہیں بلکہ اس کے اثرات تخلیقی صنعتوں کے مستقبل پر بھی گہرے ہو سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سونے کے خریداروں کے لیے بڑی خوشخبری، آج قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

ٹی20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل: جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ مین سے کون اپنا ریکارڈ برقرار رکھ پائے گا؟

جاوید مہانڈری پولیس اہلکار کی فائرنگ سے قتل: ’قاتل کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے‘

فرنس آئل پر کاربن لیوی معطلی کے لیے حکومت کا آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا امکان

پی ٹی آئی کی ہٹ دھرمی، قومی مفاد سے پہلے سیاسی مفاد

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے