علیمہ خان کی پی ٹی آئی پر قبضے کی خواہش اپنے عروج کو پہنچ چکی ہے، صحافی طلعت حسین کا دعویٰ

ہفتہ 21 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر صحافی طلعت حسین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ علیمہ خان کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت سنبھالنے کی خواہش اپنے عروج کے قریب پہنچ چکی ہے۔

طلعت حسین نے لکھا کہ علیمہ خان کے نزدیک عمران خان کی صحت کا معاملہ اقتدار سنبھالنے کا راستہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنے مقصد کے حصول کے لیے کسی کو بھی نظرانداز کر سکتی ہیں، تاہم ان کے بقول پارٹی کے اندر بہت سے لوگ ان کے ارادوں سے آگاہ ہیں اور ان کے بیانیے کو قبول نہیں کر رہے۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کو دو بار ڈیل کی پیشکش؟ رانا ثناء اللہ کا بڑا دعویٰ، علی امین اور علیمہ خان آمنے سامنے

انہوں نے مزید کہا کہ علیمہ خان کے پاس عملی سیاست میں کھڑے ہونے کے لیے مضبوط بنیاد موجود نہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل علیمہ خان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہوں نے بعض پی ٹی آئی رہنماؤں سے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ اگر وہ ’لڑنا نہیں چاہتے تو سائیڈ پر ہو جائیں‘۔

ایک سوال کے جواب میں کہ کچھ رہنما ان کے بیانات سے نالاں ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ سیاسی معاملات میں مداخلت کر رہی ہیں، وہ صرف عمران خان کے پیغام رساں ہیں۔ ان کے مطابق علی امین گنڈاپور کے استعفے سے متعلق کوئی پیغام ان کے ذریعے نہیں بھیجا گیا بلکہ عمران خان نے یہ بات جیل میں میڈیا سے خود کہی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: علیمہ خان ڈیل کا کیا بنا؟ کیا رانا ثنا اللہ پی ٹی آئی سے کوئی کھیل کھیل رہے ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ جو باتیں کچھ لوگ عمران خان کو براہِ راست نہیں کہہ سکتے، وہ ان کے خاندان کو کہہ دیتے ہیں۔ ان کے مطابق اگر کسی کو واقعی عمران خان کی صحت کی فکر ہوتی تو وہ ان کے رویوں سے ظاہر ہو جاتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp