اسلام آباد میں ایم ٹیگ رجسٹریشن کا عمل جاری، 2 لاکھ 30 ہزار گاڑیاں رجسٹرڈ

ہفتہ 21 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں گاڑیوں کی ایم ٹیگ رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اور اب تک 2 لاکھ 30 ہزار 650 گاڑیوں پر ایم ٹیگ نصب کیا جا چکے ہیں۔

دارالحکومت میں گزشتہ روز 1,357 گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے گئے جبکہ رمضان المبارک کے دوران بھی تمام رجسٹریشن سینٹرز فعال رہیں گے تاکہ شہری با آسانی اپنی گاڑیوں پر ایم ٹیگ حاصل کر سکیں۔

 یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکلوں پر بھی ایم ٹیگ لگانے کا فیصلہ، کب سے آغاز ہوگا؟

محکمہ ایکسائز کی ٹیموں کی کارروائی کے دوران بغیر ایم ٹیگ گاڑیاں تحویل میں لے کر متعلقہ تھانوں میں منتقل کی جا رہی ہیں۔

شہر کی مرکزی شاہراہوں اور چیک پوائنٹس پر نصب جدید ریڈرز سے گاڑیوں کی مسلسل ایم ٹیگ اسکیننگ بھی جاری ہے، تاکہ بغیر ٹیگ گاڑیوں کی نقل و حرکت محدود کی جا سکے۔

  مزید پڑھیں: اسلام آباد میں ایم ٹیگ ریڈرز کی تنصیب مکمل، خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے ہوں گے

ڈی جی ایکسائز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قریبی سینٹرز سے جلد از جلد اپنی گاڑیوں پر ایم ٹیگ نصب کرائیں تاکہ کسی بھی قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی اے اور ایئر فرانس کا اشتراک، ایک ہی ٹکٹ پر یورپ کے 21 شہروں کا سفر ممکن

راول ڈیم صفائی مہم، 200 سے زیادہ رضاکاروں کی شرکت، 2 ٹن کچرا اٹھا لیا

پاکستان میں مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ’آئی آر ایف پیس بلڈر فورم‘ اگست میں شروع ہوگا

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم انتقال کر گئے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا

ویڈیو

اسحاق ڈار کی فلپائن میں سری لنکا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

پاکستان نے ہاتھ کھڑے کردیے، ایران کو الٹی میٹم، کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج سے مودی پریشان، نواز شریف کی انوکھی خواہش

بھارت میں طلبا احتجاج نہیں، ہندتوا فاشسٹ سوچ کے خلاف بغاوت ہوئی ہے، سابق سینیٹر مشاہد حسین سید

کالم / تجزیہ

مزید عدالتیں یا بہتر انصاف؟

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ

کشمیر انتخابات: تصویر کا ایک رخ یہ بھی ہے