ایم کیو ایم، ق لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی کا دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی اداروں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

ہفتہ 21 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ قومی موومنٹ، پاکستان مسلم لیگ (ق) اور بلوچستان عوامی پارٹی نے ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی اداروں کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: بنوں: فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری سالک حسین، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی اور بی اے پی کے خالد مگسی نے قیامِ امن کے لیے عاصم منیر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ وہ سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

رہنماؤں نے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہاکہ شہدا کے اہلِ خانہ کے ساتھ یکجہتی برقرار رکھی جائے گی۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے شرکا کو خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی مجموعی صورتحال اور امن و امان کے قیام کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: بنوں میں خفیہ اطلاع پر مبنی کامیاب آپریشن، خوارج کے 2 اہم کمانڈر ہلاک

واضح رہے کہ آج بھی خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں لیفٹیینٹ کرنل اور ایک سپاہی شہید ہوگئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم