اتر پردیش میں 33 بچوں سے زیادتی کیس: میاں بیوی کو سزائے موت

ہفتہ 21 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع باندا میں خصوصی پوکسو عدالت نے 33 کم سن بچوں سے جنسی زیادتی کے لرزہ خیز مقدمے میں میاں بیوی کو سزائے موت سنا دی۔ عدالت نے اس کیس کو ’نایاب ترین جرم‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے جرائم کی نوعیت اس قدر سنگین اور منظم تھی کہ اصلاح کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں ریپ کے ملزم بی جے پی رہنما کلدیپ سنگھ کو ضمانت ملنے پر احتجاج

اتر پردیش کے ضلع باندا کی خصوصی عدالت نے رام بھاون اور اس کی اہلیہ درگاوَتی کو بچوں کے تحفظ کے قانون (POCSO ایکٹ) کی مختلف دفعات کے تحت مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی ہے۔ دونوں پر 33 بچوں، جن میں بعض کی عمر صرف 3 سال تھی، کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ثابت ہوا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں ریاستی حکومت کو ہدایت کی کہ ہر متاثرہ بچے کو 10 لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کیے جائیں، جبکہ ملزمان کے گھر سے برآمد ہونے والی رقم بھی متاثرین میں برابر تقسیم کی جائے۔

سی بی آئی نے اکتوبر 2020 میں اس کیس کا اندراج کیا تھا۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزمان 2010 سے 2020 کے درمیان باندا اور چترکوٹ کے علاقوں میں سرگرم رہے۔ رام بھاون محکمہ آبپاشی میں جونیئر انجینئر تھا اور بچوں کو آن لائن گیمز، تحائف اور رقم کا لالچ دے کر ورغلاتا تھا۔

تحقیقات میں سامنے آیا کہ بعض متاثرہ بچوں کو شدید جسمانی چوٹیں آئیں اور کئی کو طویل عرصے تک اسپتال میں رہنا پڑا، جبکہ متعدد بچے ذہنی صدمے کا شکار ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ جرم کا پھیلاؤ، درندگی اور منظم طریقہ کار اسے ’ریرسٹ آف دی رئیر‘ بناتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ریاست تریپورہ میں خاتون کی نیم جلی لاش برآمد، الزام بی جے پی رکن اسمبلی کے بھتیجے پر عائد

سی بی آئی حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کے جنسی استحصال کے مقدمات کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اور متاثرین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟