شاعرِ ختمِ نبوت اور معروف مزاحیہ شاعر سید سلمان گیلانی انتقال کر گئے

ہفتہ 21 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر، نعت گو اور مزاحیہ شاعری کے ممتاز نام سید سلمان گیلانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ 74 برس کے تھے اور کچھ عرصے سے شیخ زید اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

سید سلمان گیلانی کو مذہبی اور ادبی حلقوں میں خاص مقام حاصل تھا۔ وہ ختمِ نبوت کے پرجوش حامی اور تحریک ختمِ نبوت کے معروف رہنما سید امین گیلانی کے صاحبزادے تھے۔ انہوں نے اپنے والد کی طرح دینِ اسلام، نعت رسولؐ  اور سماجی موضوعات پر منفرد انداز میں شاعری کی۔

سلمان گیلانی اپنی برجستہ مزاحیہ شاعری اور طنزیہ کلام کی بدولت مشاعروں کی جان سمجھے جاتے تھے۔ ان کا اندازِ بیان شائستگی اور شگفتگی کا حسین امتزاج تھا، جس سے محفلیں زعفران زار ہو جاتیں۔ نعتیہ کلام میں بھی ان کی پہچان نمایاں تھی، جس پر انہیں ’شاعرِ ختمِ نبوت‘ کے لقب سے یاد کیا جاتا تھا۔

1951 میں لاہور میں پیدا ہونے والے سید سلمان گیلانی نے پوری زندگی ادب، مذہب اور سماجی شعور کے فروغ کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کی تصنیف ’میری باتیں ہیں یاد رکھنے کی‘ کو بھی قارئین میں پذیرائی ملی، جس میں ان کی یادداشتیں اور مشاہدات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:معروف شاعر سید سلمان گیلانی کا ادبی و دینی سفر

وہ نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونِ ملک بھی مشاعروں میں شرکت کرتے رہے اور نعت و ختمِ نبوت کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے تھے۔ ان کے انتقال پر ادبی، مذہبی اور سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ شعرا، سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

مرحوم کے پسماندگان میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ نمازِ جنازہ کے حوالے سے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان کا سید سلمان گیلانی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

جے یو آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سید سلمان گیلانی مرحوم کی رحلت کی خبر سے دل رنجیدہ اور افسردہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مرحوم کو سوز و گداز سے بھرپور آواز اور دلنشین طرزِ بیان عطا کیا تھا۔

مولانا فضل الرحمان کے مطابق سید سلمان گیلانی بلند پایہ شاعر، باکمال نعت خواں اور عمدہ نثر نگار تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم سچے عاشقِ رسولؐ تھے اور ان کے نعتیہ کلام سے لاکھوں افراد مستفید ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس اوقات میں ان کا سفرِ آخرت ان کے درجات کی بلندی کا سبب بنے گا۔ مولانا فضل الرحمان نے سید سلمان گیلانی کو اپنے خانوادے کا فرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کے ساتھ ساتھ خود اور اپنی جماعت کو بھی تعزیت کا مستحق سمجھتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے دعا کی کہ اللہ کریم مرحوم کی خدمات کو قبول فرمائے، تمام بشری لغزشوں سے درگزر کرے، انہیں اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں