امریکی محکمہ ہوم لینڈ نے 2 اہم ایئرپورٹ سیکیورٹی پروگرامز معطل کردیے، مسافر پریشان

اتوار 22 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے عارضی طور پر ایئرپورٹ سیکیورٹی پروگرامز ٹی ایس اے پری چیک اور گلوبل انٹری کو معطل کردیا ہے۔

یہ پروگرام رجسٹرڈ مسافروں کو سیکیورٹی لائنز میں تیزی سے گزرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں، اور ان کی معطلی سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا میں گرفتار خطرناک مجرموں کی فہرست جاری، 89 بھارتی شہری بھی شامل

محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے بیان میں کہاکہ سرکاری بندش کے حقیقی دنیا میں سنجیدہ اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ٹی ایس اے اور سی بی پی اپنے ہوائی اڈوں اور داخلہ مقامات پر عام مسافروں کو ترجیح دے رہے ہیں اور شائستگی یا خصوصی مراعات والے اسکورٹس کو معطل کررہے ہیں۔

جزوی سرکاری بندش 14 فروری سے جاری ہے، جب ڈیموکریٹس اور وائٹ ہاؤس ہوم لینڈ سیکیورٹی کے لیے فنڈنگ کے بل پر متفق نہیں ہو سکے۔

ڈیموکریٹس صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملک بدر کرنے کی مہم کے لیے ضروری امیگریشن کارروائیوں میں تبدیلی کے مطالبات کررہے ہیں۔

ہوم لینڈ سیکیورٹی کمیٹی میں ڈیموکریٹس نے اس فیصلے پر تنقید کی اور سوشل میڈیا پر کہاکہ انتظامیہ ایسے پروگرامز کو نقصان پہنچا رہی ہے جو سفر کو آسان اور محفوظ بناتے ہیں اور جان بوجھ کر آپ کے سفر کو مشکل بنا رہی ہے۔

ایئرلائنز فار امریکا جو بڑی ایئرلائنز کی نمائندگی کرتی ہے، نے کہا کہ کانگریس کے لیے وقت آ گیا ہے کہ وہ بات چیت کرے اور ایک معاہدہ کرے۔

اس تنظیم نے خدشہ ظاہر کیا کہ مسافر عوام ایک بار پھر سیاسی کھیل کا شکار ہوں گے اور اعلان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ انتہائی مختصر نوٹس پر جاری کیا گیا، جس سے مسافروں کے پاس منصوبہ بندی کے لیے کم وقت رہا۔

واضح رہے کہ ٹی ایس اے پری چیک اور گلوبل انٹری دونوں امریکا میں ایئرپورٹ سیکیورٹی اور امیگریشن پروگرامز ہیں، جو مسافروں کو سیکیورٹی اور کسٹم لائنز میں تیز اور آسان رسائی فراہم کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

ٹی ایس اے پری چیک

• یہ پروگرام امریکی داخلہ کے سفر کے دوران سیکیورٹی چیک کو تیز کرتا ہے۔

• رجسٹرڈ مسافر خاص لائنز سے گزرتے ہیں، جہاں عام سیکیورٹی لائن کی نسبت وقت کم لگتا ہے۔

• اس کے تحت مسافر کو جوتے اتارنے کی ضرورت نہیں۔

• لیپ ٹاپ یا لیکوڈز بیگ سے نکالنے کی ضرورت نہیں۔

• ہلکی جیکٹ وغیرہ اتارنے کی ضرورت نہیں۔

• عام طور پر یہ پروگرام امریکا میں مقامی پروازوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

گلوبل انٹری

• یہ پروگرام بین الاقوامی مسافروں کے لیے ہے جو امریکا میں داخل ہو رہے ہوں۔

• گلوبل انٹری کے تحت رجسٹرڈ مسافر کسٹم لائنز میں جلدی گزرتے ہیں اور کسٹم افسر کے ساتھ لمبی قطار میں انتظار نہیں کرنا پڑتا۔

مزید پڑھیں: امریکا میں شدید سرمائی طوفان، 10 ہزار پروازیں منسوخ، لاکھوں افراد متاثر

• اس میں ٹی ایس اے پری چیک کی سہولت بھی شامل ہو سکتی ہے، یعنی بین الاقوامی اور ملکی دونوں سفر پر تیز رسائی۔

• پروگرام میں حصہ لینے کے لیے پس منظر کی جانچ پڑتال اور انٹرویو لازمی ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟