چوکوں چھکوں کی بارش: ویسٹ انڈیز نے ٹی20 ورلڈ کپ کا دوسر بڑا اسکور بنا ڈالا

پیر 23 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کے خلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 255 رنز کا بھاری ہدف دے دیا۔

مزید پڑھیں: صاحبزادہ فرحان نے مڈل اور لوئر آرڈر بلے بازوں سے اہم مطالبہ کردیا

وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو انہیں مہنگا پڑا۔

ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں نے آؤٹ ہونے کی فکر کیے بغیر چھکے اور چوکوں کی بارش کی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز اسکور کیے۔ ٹیم کی اننگز میں کل 19 چھکے اور 16 چوکے لگائے گئے۔

یہ ٹی20 ورلڈکپ میں سب سے بڑا ہدف بنانے کے ریکارڈ کے لحاظ سے دوسرا سب سے بڑا ہدف ہے۔ سب سے بڑا ہدف سری لنکا کے نام ہے، جس نے 2007 کے پہلے ٹی20 ورلڈکپ میں کینیا کے خلاف 260 رنز کا ہدف بنایا تھا۔

مزید پڑھیں: ’سپر 8 میچ تو ہم ہی جیتیں گے‘،اشتہار شرمندگی میں بدل گیا، بھارت کی شکست کے بعد ویڈیو ڈیلیٹ

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمرون ہیٹ مائر نے 85 رنز بنائے، رومان پاول نے 59 اور شیرفین ردرفورڈ نے 31 رنز کا اہم کردار ادا کیا۔ شیمرون ہیٹ مائر نے 19 گیندوں پر نصف سینچری مکمل کی اور 7 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 34 گیندوں پر 85 رنز اسکور کیے۔ رومان پاول نے 29 گیندوں میں نصف سینچری مکمل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہباز شریف کی برطانیہ کے نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کو مبارکباد

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات میں سفیر شفقت علی خان کی ملاقات

رات کی ڈیوٹی صحت پر کتنی بھاری پڑتی ہے؟ سائنسدانوں نے بہتر نیند کا نیا طریقہ بتا دیا

پاکستان، چین تعلقات خطے کے لیے استحکام کی علامت، چین نے ترقی کا منفرد ماڈل پیش کیا، خورشید محمود قصوری

نورین نیازی کے بیان پر عوام کا شدید غصہ، مولانا فضل الرحمان معافی نہ مانگنے پر بضد، کالعدم ایکشن کمیٹی کی بڑی سازش

ویڈیو

نورین نیازی کے بیان پر عوام کا شدید غصہ، مولانا فضل الرحمان معافی نہ مانگنے پر بضد، کالعدم ایکشن کمیٹی کی بڑی سازش

کینیڈا کی مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف، 45 ملین ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

قوتِ گویائی و سماعت سے محروم باہمت راحت بی بی، ڈھابہ چلا کر خاندان کی کفالت کرنے لگیں

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں