ڈونلڈ ٹرمپ کا سپریم کورٹ فیصلے کے بعد مختلف ممالک پر مزید ٹیرف عائد کرنے کا عندیہ

پیر 23 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے ردعمل میں مختلف ممالک پر مزید تجارتی محصولات عائد کرنے کا عندیہ دے دیا ہے، جس سے عالمی سطح پر تجارتی تعلقات میں تناؤ بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر کوئی ملک امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے سے فائدہ اٹھانے یا اس کا غلط استعمال کرنے کی کوشش کرے گا تو اسے پہلے سے کہیں زیادہ سخت ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف ردعمل، صدر ٹرمپ نے انٹرنیشنل ٹیرف 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دیا

انہوں نے کہا کہ کئی ممالک طویل عرصے سے امریکا کے تجارتی مفادات کو نقصان پہنچاتے رہے ہیں، اور اب ان کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ بطور صدر نئے ٹیرف نافذ کرنے کے لیے امریکی کانگریس کی منظوری کے پابند نہیں اور ملکی معیشت کے تحفظ کے لیے اپنے اختیارات استعمال کریں گے۔

یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب سپریم کورٹ نے ٹرمپ کی جانب سے ہنگامی قانون کے تحت عائد کیے گئے اضافی ٹیرف کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قانون کا اطلاق اس مقصد کے لیے نہیں کیا جا سکتا تھا۔ عدالت کے مطابق صدر نے ٹیرف نافذ کرتے وقت قانونی دائرہ اختیار سے تجاوز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ اور چین نے طویل المدتی شراکت داری پر اتفاق کرلیا، ٹرمپ کی ٹیرف دھمکیاں بے اثر

یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ماضی میں چین، بھارت، پاکستان اور برطانیہ سمیت متعدد ممالک پر اضافی محصولات عائد کیے تھے، جنہیں ان کی معاشی حکمت عملی کا مرکزی حصہ قرار دیا جاتا رہا ہے، تاہم عدالت کے حالیہ فیصلے کو اس پالیسی کے لیے ایک اہم دھچکا سمجھا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی توقع، آئی ایم ایف

حد سے زیادہ دعوے، کمزور نتائج: نیتن یاہو کو جنگ بندی پر شدید ردِعمل کا سامنا

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا کرسکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا