ملک بھر میں فضائی رابطوں کے فروغ کا فیصلہ، غیر فعال ہوائی اڈوں کی بحالی تیز کرنے کی ہدایت

منگل 2 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے ملک بھر میں غیر فعال ہوائی اڈوں کو دوبارہ فعال کرنے اور فضائی رابطوں کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے لیے بحالی کے عمل میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: پروازیں معطل، ہزاروں بنگلہ دیشی محنت کش پھنس گئے

ذرائع کے مطابق کراچی میں پی اے اے ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں اس حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ایئر وائس مارشل ذیشان سعید نے کی، جبکہ ایئرپورٹ سروسز، انجینئرنگ سروسز اور کمرشل شعبوں کے سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں ڈیرہ اسماعیل خان، تربت، دالبندین اور سیدو شریف کے ہوائی اڈوں کی بحالی اور دوبارہ آپریشنل بنانے کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اس کے علاوہ سکھر، نیو گوادر اور دیگر فضائی تنصیبات پر آپریشنز کی بحالی سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ دفاع اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی حالیہ عرصے سے غیر فعال فضائی ڈھانچے کی بحالی اور دور دراز علاقوں کو فضائی سہولتوں سے جوڑنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں رواں ماہ ڈیرہ اسماعیل خان ہوائی اڈے کو کئی برس بعد دوبارہ فعال کیا گیا ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ وزارتِ دفاع نے ملک بھر کے تمام غیر فعال ہوائی اڈوں کی بحالی کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر رکھی ہے تاکہ اندرونِ ملک فضائی سفر کو فروغ دیا جا سکے اور علاقائی رابطوں میں بہتری لائی جا سکے۔

مزید پڑھیں:شام کی معیشت کی بحالی: سعودی عرب کا بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا اعلان

اجلاس میں ایک نئی نجی فضائی کمپنی سے متعلق معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا قیام 9 اگست 2024 کو جاری کردہ قانونی نوٹیفکیشن کے تحت عمل میں لایا گیا تھا، جس کا مقصد ملک کے ہوائی اڈوں اور متعلقہ خدمات کے انتظام، آپریشن اور ترقی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان دشمن گٹھ جوڑ بے نقاب، فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے روابط کے شواہد سامنے آگئے

مئی 2026 میں ترسیلاتِ زر 4.25 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

کنگ چارلس سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے فلاحی سرگرمیوں پر میرا شکریہ ادا کیا، ماہرہ خان

پاک افغان سرحدی علاقوں میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 26 دہشتگرد ہلاک

لاہور چرس برآمدگی کیس: مجرم کی 11 سالہ سزا مکمل، عمر قید کے مساوی قرار

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟