ہانیہ عامر نے شہرت کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، مقبولیت کا کون سا نیا ریکارڈ قائم کیا؟

منگل 24 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک نیا سنگِ میل عبور کرلیا ہے اور فالوورز کی تعداد کے اعتبار سے ملک کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہانیہ عامر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 19.7 ملین تک جا پہنچی ہے۔ جس کے بعد انہوں نے دیگر تمام پاکستانی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور مداحوں کی بڑی تعداد ان کی تصاویر، ویڈیوز اور پروفیشنل مصروفیات کو بے حد پسند کرتی ہے۔

اس سے قبل یہ اعزاز معروف اداکارہ عائزہ خان کے پاس تھا جو طویل عرصے تک انسٹاگرام پر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ رہیں۔ تاہم موجودہ اعداد و شمار کے مطابق عائزہ خان کے فالوورز کی تعداد 14.8 ملین ہے اور وہ اب اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی مقبولیت کو فنکاروں کی شہرت اور اثر و رسوخ کا اہم پیمانہ سمجھا جاتا ہے اور اس کامیابی کے بعد ہانیہ عامر نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی اپنی مضبوط موجودگی ثابت کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف مشترکہ کارروائی میں کتنے امریکی فوجی حصہ لے رہے ہیں؟

سونے کے خریداروں کے لیے بڑی خوشخبری، آج قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

ٹی20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل: جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ مین سے کون اپنا ریکارڈ برقرار رکھ پائے گا؟

جاوید مہانڈری پولیس اہلکار کی فائرنگ سے قتل: ’قاتل کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے‘

فرنس آئل پر کاربن لیوی معطلی کے لیے حکومت کا آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا امکان

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے