پی ٹی آئی وفد کی رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات، عمران خان کے مقدمات جلد مقرر کرنے کی درخواست

منگل 24 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر اور علی محمد خان نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار سے ملاقات کی، جس میں بانی پی ٹی آئی کے زیرالتواء مقدمات جلد مقرر کرنے کی درخواست کی گئی۔

ملاقات کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کی صحت کا معاملہ سیاسی نہیں بلکہ انسانی نوعیت کا ہے، اور ان کے ذاتی معالج اور اہل خانہ کو رسائی دی جائے۔

یہ بھی پڑھیے: ذاتی معالجوں کی عدم موجودگی میں عمران خان کا طبی معائنہ غیرشفاف ہے، اپوزیشن کی شدید مذمت

ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے بیرسٹر گوہر کو جلد سماعت کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی، اور درخواست موصول ہونے پر مقدمات کو جلد مقرر کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

اس اے قبل 6 فروری کو بھی بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، لطیف کھوسہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات کی تھی، انہوں نے یادداشت پیش کی جس پر تمام پی ٹی آئی پارلیمنٹیرنز کے دستخط تھے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہا تھا پمز ہسپتال والے آپ کو میڈیکل رپورٹ دیں گے لیکن وہ ابھی تک نہیں دی گئی۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی صحت، زیرِ التوا مقدمات اور عدالتی کارروائیوں میں تاخیر پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp