دنیا کا سب سے بڑا امریکی بحری بیڑہ بحیرہ روم پہنچ گیا، ابراہم لنکن بھی مشرقِ وسطیٰ میں موجود

منگل 24 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے سائے مزید گہرے ہو گئے ہیں، کیونکہ دنیا کا سب سے بڑا امریکی جنگی بحری جہاز جیرالڈ فورڈ بحیرہ روم میں یونانی جزیرے کریٹ میں امریکی اڈے پر پہنچ گیا ہے، جبکہ اس کی جبرالٹر کے قریب نقل و حرکت کی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی جنگی جہازوں پر مشتمل بحری بیڑا مشرق وسطیٰ پہنچ گیا، ایران کا واشنگٹن کو انتباہ

رپورٹس کے مطابق، جیرالڈ فورڈ میں درجنوں جدید لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹر تعینات ہیں، جو کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ جبرالٹر کے قریب اس کی سرگرمیوں کی ویڈیوز کے سامنے آنے کے بعد خطے میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

ادھر امریکی بحری بیڑا ابراہم لنکن بھی مشرقِ وسطیٰ میں موجود ہے، جس سے خطے میں امریکی عسکری موجودگی مزید مضبوط ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اس وقت مشرقِ وسطیٰ میں مجموعی طور پر 13 امریکی جنگی بحری جہاز تعینات ہیں، جن میں 9 ڈیسٹرائر اور 3 ساحلی لڑاکا جہاز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے خلاف بڑے امریکی آپریشن کی تیاری کا انکشاف، خطرات اور جوابی ردعمل کے امکانات بڑھ گئے

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ غیر معمولی عسکری نقل و حرکت خطے میں ممکنہ کشیدگی کے پیشِ نظر کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب، پرتگال کے جزیرے تریسیرا پر واقع امریکی لاجیس ائربیس پر بھی امریکی فوجی طیاروں کی آمد و رفت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ امریکا مشرقِ وسطیٰ میں اپنی عسکری حکمتِ عملی کو مزید فعال بنا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف محدود حملوں پر غور کرنے کا کہا تھا اور ایران کو معاہدہ کرنے کے لیے 10 سے 12 دن کی ڈیڈلائن دی تھی، جس کے بعد پرتگال میں امریکی فضائی اڈوں پر طیاروں نے اپنی پوزیشن سنبھال لی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکا نے اپنا بحری بیڑا ’جارج بش‘ بحیرہ ہند میں اتار دیا

بنگلہ دیشی بارڈر گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، 84 لاکھ ٹکا مالیت کی بھارتی ساڑیاں برآمد

سکھ رہنماؤں کو بھارتی دھمکیاں، سکھ فار جسٹس نے بھارتی سفارتکار کی مبینہ آڈیو لیک کردی

ویڈیو

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

خیبر پختونخوا: دہشتگردی کے واقعات میں کمی، پشاور کے شہری کیا کہتے ہیں؟

پہلگام حملہ: کیا یہ خود ساختہ منصوبہ تھا؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار