پنجاب کے ضلع بھکر میں داجل چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔
مزید پڑھیں: فوج میں دہشتگردوں اور غیرملکی ایجنٹس کا گٹھ جوڑ توڑنے کی صلاحیت موجود ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی
ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان کے مطابق یہ حملہ پنجاب کو خیبرپختونخوا سے ملانے والے دریا کے پل پر قائم پنجاب پولیس کی داجل چیک پوسٹ پر افطار کے وقت کیا گیا۔ حملے میں 3 پولیس اہلکاروں کے علاوہ ایک شہری بھی زخمی ہوا۔
ڈی پی او نے بتایا کہ شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے نام فہیم اور شہباز ہیں، جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: سوشل میڈیا کے ذریعے پنجاب میں ’را‘ کے نیٹ ورک کا سراغ، 12 دہشتگرد گرفتار
ڈپٹی کمشنر احسان علی نے کہا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور حملے کی مکمل تحقیقات پولیس کی جانب سے جاری ہیں۔













