ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے سنسنی خیز مقابلوں کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، جہاں پوائنٹس ٹیبل پر برتری کے باوجود اصل معرکہ اب نیٹ رن ریٹ اور ممکنہ نتائج کے گرد گھوم رہا ہے۔
انگلینڈ کی مسلسل فتوحات نے ایک طرف اسے مضبوط پوزیشن میں لاکھڑا کیا ہے تو دوسری جانب پاکستان سمیت دیگر ٹیموں کی امیدیں ایک نوعیت کے مخصوص نتائج سے وابستہ ہو کر رہ گئی ہیں جو بظاہر غیر یقینی نظر آتے ہیں۔
Pakistan can qualify for semis even without a win. pic.twitter.com/SAkW2t8QUd
— Mazher Arshad (@MazherArshad) February 24, 2026
گروپ مرحلے کی موجودہ صورتحال میں انگلینڈ 3 میچز میں 3 فتوحات کے ساتھ 6 پوائنٹس حاصل کرکے سرفہرست ہے، جبکہ پاکستان، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے یکساں طور پر 3 میچز کے بعد 2 پوائنٹس ہیں۔
اس صورتحال میں سیمی فائنل تک رسائی کے لیے رن ریٹ فیصلہ کن کردار ادا کرسکتا ہے۔
ممکنہ منظرنامے کے مطابق اگر سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بغیر نتیجہ ختم ہو جائے، انگلینڈ نیوزی لینڈ کو بڑے مارجن سے شکست دے اور سری لنکا اور پاکستان کا میچ بھی بارش یا کسی اور وجہ سے بے نتیجہ رہے تو پوائنٹس کی برابری کی صورت میں معاملہ نیٹ رن ریٹ پر جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: اگر مگر کا کھیل شروع، انگلینڈ سے شکست کے بعد پاکستان اب کیسے سیمی فائنل میں جا سکتا ہے؟
اس تناظر میں کہا جارہا ہے کہ اگر نیوزی لینڈ اور سری لنکا کو انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کے مقابلے میں زیادہ مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑے تو پاکستان کا نیٹ رن ریٹ بہتر ہوسکتا ہے، جس کی بنیاد پر قومی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرسکتی ہے۔
یوں پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کا دارومدار نہ صرف اپنے میچ کے نتیجے بلکہ انگلینڈ کی فتوحات کے مارجن اور دیگر میچوں کے ممکنہ نتائج پر بھی ہوگا۔ کرکٹ شائقین کی نظریں اب آئندہ میچوں پر مرکوز ہیں جہاں ہر رن اور ہر وکٹ کی اہمیت بڑھ چکی ہے۔














