پاکستان کے ماہر افرادی قوت کے لیے اٹلی 10,500 ورک ویزے جاری کرے گا

بدھ 25 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اٹلی کے وزیر داخلہ میٹاؤ پیانٹڈوسی کا کہنا ہے کہ اٹلی پاکستان کے ماہر افرادی قوت کے لیے 10,500 ورک ویزے جاری کرے گا۔

یہ پیش رفت اطالوی وزیر داخلہ کی روم میں اپنے پاکستانی ہم منصب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران سامنے آئی۔

بدھ کو جاری ہونے والے سرکاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان داخلی سیکیورٹی تعاون کا جائزہ لیا اور غیر قانونی ہجرت روکنے کے اقدامات پر بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اٹلی سے دفاعی تعاون کے فروغ اور باہمی تجربے سے مستفید ہونا چاہتا ہے، وزیردفاع

محسن نقوی کی درخواست پر پاکستانی سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کو اٹلی کے لیے ویزا سے استثنیٰ فراہم کیا جائے گا۔

اٹلی کے وزیر داخلہ نے یاد دلایا کہ یہ معاملہ پہلے بھی سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے ویزا استثنیٰ کے حوالے سے اٹھایا گیا تھا۔

دونوں وزرا نے منشیات کی اسمگلنگ، انسانی اسمگلنگ اور دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر بھی بات  چیت کی، دونوں طرف سے غیر قانونی ہجرت اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف جاری اقدامات کی تعریف کی گئی۔

مزید پڑھیں: اٹلی کا مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان، پاکستانی طلبا کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟

محسن نقوی نے اپنے اطالوی ہم منصب کو پاکستان میں غیر قانونی ہجرت روکنے کے لیے اٹھائے گئے مؤثر اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہوائی اڈوں اور سمندری حدود پر سخت نگرانی کے نتیجے میں غیر قانونی ہجرت میں نمایاں کمی آئی ہے۔

اس دوران پیانٹڈوسی نے پاکستان کی غیر قانونی ہجرت سے متعلق پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے پاکستانی اداروں کی غیر قانونی ہجرت، انسانی اسمگلنگ اور منشیات کی سمگلنگ سے نمٹنے میں کامیابیوں کو سراہا۔

مزید پڑھیں: اٹلی میں معرکہ حق انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد، افواجِ پاکستان سے والہانہ اظہارِ محبت

دونوں جانب سے قانونی ہجرت کو فروغ دینے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اٹلی کے وزیر نے مشترکہ مفاد کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کی تیاری کو دہرایا۔

ملاقات کے دوران پنجاب پولیس کے افسران نے پولیس خدمت مرکز گلوبل منصوبے کی افادیت سے آگاہ کیا، اس موقع پر پاکستانی سفیر علی جاوید، ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور، مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس اور سینیئر پولیس افسران عابد خان اور سہیل چوہدری بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان