پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، اٹلی کا 10 ہزار 500 ورک ویزوں کا اعلان

بدھ 25 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اطالوی وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ لیگل مائیگریشن کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی اسکلڈ لیبر فورس کے لیے10 ہزار 500 ورک ویزے جاری کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اٹلی کے ہم منصب میٹیو پینٹے ڈوسی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: جعلی دستاویزات پر کوئٹہ سے اٹلی جانے والے 2 مسافر جہاز سے اتارلیے گئے

اطالوی وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستانی ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والوں کو اٹلی کے ویزا سے استثنیٰ ہوگا۔

انہوں نے محسن نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے کچھ عرصہ قبل ہونے والی ملاقات میں ڈپلومیٹک پاسپورٹ پر ویزے سے استثنیٰ کی بات کی تھی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے حکومت پاکستان کے مؤثر اقدامات سے آگاہ کیا۔

اطالوی وزیر داخلہ نے غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے پاکستانی وزارت داخلہ کی مؤثر پالیسی کی تعریف کی۔

انہوں نے کہاکہ غیر قانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ اور منشیات کی روک تھام کے لیے پاکستانی اداروں کی کامیابیاں قابل تحسین ہیں۔

ملاقات میں پنجاب پولیس کے افسران نے پولیس خدمت مراکز گلوبل کی افادیت بارے بریف کیا، جسے بہت زیادہ سراہا گیا۔

مزید پڑھیں: اٹلی کا مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان، پاکستانی طلبا کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟

اٹلی میں پاکستان کے سفیر علی جاوید، ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور، ایم ڈی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس، سینیئر پولیس آفیسرز عابد خان اور سہیل چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟