رمضان کے پہلے 6 دنوں میں مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں 56 ہزار سے زائد رہنمائی کتابچے تقسیم

جمعرات 26 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رمضان المبارک کے پہلے 6 دنوں کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں امورِ دینیہ کی صدارت کے تحت قائم کمیٹی برائے امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے 56 ہزار سے زائد رہنمائی اور آگاہی مواد تقسیم کیا۔

انتظامیہ کی جانب سے رمضان میں زائرین کی خدمت کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے مسجد نبویؐ میں ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد نمازیوں اور زائرین کو رہنمائی اور مشاورتی خدمات فراہم کی گئیں۔

مزید پڑھیں:مسجد الحرام میں وہیل چیئر خدمات کے لیے 5 ہزار 200 اہلکاروں کی تربیت مکمل

تقسیم کیے گئے مواد میں مختلف تعلیمی و اصلاحی کتابچے شامل تھے، جبکہ مذہبی سوالات کے جوابات دینے کے ساتھ ساتھ موقع پر رہنمائی اور دینی مشاورت بھی فراہم کی گئی۔

دریں اثنا وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد نے مسجد الحرام کے اطراف مرکزی علاقے کی مساجد اور نماز گاہوں میں دعوتی و آگاہی پروگراموں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

یہ اقدام رواں سال کے عمرہ سیزن کے لیے اسلام سے متعلق آگاہی منصوبے کے دوسرے مرحلے کا حصہ ہے، جو رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ترتیب دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: مسجد الحرام کے اطراف کبوتروں کو کھلانے پر 1 ہزار ریال جرمانے کی وارننگ

منصوبے کے تحت دروس، روزانہ تعلیمی نشستیں اور نماز کے بعد خطابات شامل ہیں، جو وزارت کے نامزد سرکاری مبلغین انجام دے رہے ہیں۔

مزید برآں مختلف زبانوں کے مترجمین بھی فراہم کیے گئے ہیں تاکہ مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے زائرین تک پیغام مؤثر انداز میں پہنچایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی اے اور ایئر فرانس کا اشتراک، ایک ہی ٹکٹ پر یورپ کے 21 شہروں کا سفر ممکن

راول ڈیم صفائی مہم، 200 سے زیادہ رضاکاروں کی شرکت، 2 ٹن کچرا اٹھا لیا

پاکستان میں مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ’آئی آر ایف پیس بلڈر فورم‘ اگست میں شروع ہوگا

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم انتقال کر گئے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا

ویڈیو

اسحاق ڈار کی فلپائن میں سری لنکا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

پاکستان نے ہاتھ کھڑے کردیے، ایران کو الٹی میٹم، کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج سے مودی پریشان، نواز شریف کی انوکھی خواہش

بھارت میں طلبا احتجاج نہیں، ہندتوا فاشسٹ سوچ کے خلاف بغاوت ہوئی ہے، سابق سینیٹر مشاہد حسین سید

کالم / تجزیہ

مزید عدالتیں یا بہتر انصاف؟

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ

کشمیر انتخابات: تصویر کا ایک رخ یہ بھی ہے