قصور: ڈیجیٹل بلیک میلنگ سے تنگ آکر نوجوان طالبہ کی خودکشی

جمعرات 26 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے الہٰ آباد میں ایک 21/22 سالہ لڑکی کی خودکشی کے واقعے سے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

واقعہ 14 فروری کو پیش آیا جبکہ اس سلسلے میں 28 فروری کو تھانہ الہٰ آباد میں مقدمہ درج کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق متوفیہ ایف ایس سی کی طالبہ تھی اور اپنے ایک ہمسائے و ہم جماعت کے ساتھ مبینہ تعلقات رکھتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اسکولوں میں بڑھتی ہوئی خودکشیاں: قصور کس کا؟

لڑکی کے اہل خانہ کا مؤقف ہے کہ مذکورہ لڑکا اسے ویڈیوز دکھا کر بلیک میل کرتے ہوئے رقم کا مطالبہ کرتا رہا۔

دباؤ اور خوف کے عالم میں طالبہ نے اپنے سونے کی بالیاں تک دیدیں، جنہیں فروخت کر کے لڑکے نے موبائل فون خریدا اور رقم خرچ کرتا رہا۔

تاہم جب پیسے ختم ہوئے تو مزید مطالبات شروع ہوگئے۔

معاملہ جب لڑکی کے اہلِ خانہ تک پہنچا تو انہوں نے عزت و آبرو بچانے کی خاطر لڑکے کے گھر جا کر رشتہ لینے کی درخواست کی، مگر لڑکے کے والد نے انکار کر دیا، اس کے باوجود مبینہ بلیک میلنگ کا سلسلہ رکا نہیں اور مزید رقم کے مطالبات جاری رہے۔

اہل خانہ کے مطابق خودکشی کے اس افسوس ناک واقعہ سے قبل ویڈیو کال کے دوران دونوں کے درمیان گفتگو ہوئی، جس کے بعد لڑکی نے دوپٹے سے پھندہ بناکر اپنی جان لے لی۔

مزید پڑھیں: مبینہ زیادتی کے ملزم پولیس سپاہی کے حق میں فیصلہ آنے پر خاتون نے خود کو آگ لگا دی

اہلِ خانہ کے مطابق جب لڑکی کی بہن کمرے میں داخل ہوئی تو وہ یہ منظر دیکھ کر سکتے میں آ گئی، جبکہ موبائل فون بھی آن حالت میں موجود تھا، گھر والوں نے شواہد محفوظ کر کے متعلقہ اداروں کو فراہم کر دیے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ قصور کے تھانہ الہٰ آباد میں  درج کر لیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ لڑکی کو مبینہ طور پر ملزم کی جانب سے بلیک میل کیا جا رہا تھا، درخواست گزار کے مطابق ملزم نے لڑکی کے ساتھ تعلقات کے دوران مبینہ طور پر ویڈیوز بنا کر اسے ہراساں کیا اور دباؤ ڈالتا رہا۔

واقعہ 14 فروری کی رات پیش آیا، جبکہ مقدمہ 17 فروری کو درج کیا گیا، پولیس نے نامزد ملزم کو گرفتار کر کے اس کا موبائل فون قبضے میں لے لیا ہے، جبکہ مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور فورینزک رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ متوفیہ کے ڈی این اے نمونے بھی مزید تحقیقات کے لیے روانہ کر دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: امتحان میں ناکامی پر طالبعلم کی دریا میں چھلانگ، بھائی کو بچانے کی کوشش میں فوجی جوان شہید

حکومتِ پنجاب کے مطابق خودکشی کے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، فورینزک رپورٹ اور شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب یہ واقعہ سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل بلیک میلنگ جیسے جرائم کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بھی سوالات اٹھا رہا ہے، اس ضمن میں ماہرین کے مطابق نوجوانوں کو آن لائن تحفظ اور قانونی آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران امریکا معاہدہ امن کی فتح ہے، پاکستان نے دنیا میں امن کے قیام میں کردار ادا کیا، بلاول بھٹو

ایران سے معاہدے کا دفاع، امن کا کوئی بھی معاہدہ اچھا معاہدہ ہوگا، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ

آزاد کشمیر میں ہنگامہ آرائی کی منصوبہ بندی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی لیک آڈیو کال سامنے آگئی

کان کنی تنازع خونریز تصادم میں بدل گیا، بی جے پی رہنما سمیت 3 افراد زندہ جل کر ہلاک

آزاد کشمیر انتخابات 2026: مسلم لیگ (ن) نے 37 حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ