سرحدی کشیدگی میں اضافہ: افغان فائرنگ پر پاکستانی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی

جمعرات 26 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سیکیورٹی اداروں نے خیبر، چترال، مہمند، کرم اور باجوڑ کے مختلف سرحدی سیکٹرز میں افغان طالبان کی مبینہ بلا جواز فائرنگ کے بعد فوری اور مؤثر جوابی اقدامات کیے ہیں۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق افغان جانب بھاری جانی نقصان ہوا ہے جبکہ متعدد پوسٹس اور عسکری سازوسامان تباہ کر دیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدی سالمیت اور شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گا۔

یاد رہے کہ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا تھا کہ پاکستانی فوج کے مخصوص حلقے کی بار بار سرکشی اور تمرد کے جواب میں ڈیورنڈ لائن کے ساتھ واقع فوجی مراکز اور تنصیبات کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیورنڈ لائن پر پاکستانی فوجی مراکز کے خلاف آپریشن شروع، طالبان ترجمان کا اعلان

ان کے مطابق یہ کارروائی ان پاکستانی فوجی یونٹس کے خلاف کی گئی ہے جو طالبان کی حدود میں نقل و حرکت کرتے ہیں یا حکومتی مفادات کے خلاف سرگرم ہیں۔ تاہم پاکستانی حکام نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ افغان طالبان کی بلا جواز فائرنگ کے جواب میں قومی سلامتی اور سرحدی حدود کے تحفظ کے لیے قانونی اور مؤثر ردعمل دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp