مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

جمعہ 27 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی 7ویں سالگرہ کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس اسٹاف؛ ایڈمرل نوید اشرف، نشانِ امتیاز، نشانِ امتیاز (ملٹری)، تمغۂ بسالت، چیف آف دی نیول اسٹاف؛ اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف ایئر اسٹاف نے پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے افسران اور جوانوں کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیں:’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘کے 6 سال مکمل ہونے پر آئی ایس پی آر کی جانب سے نیا نغمہ ریلیز

آئی ایس پی آر کے مطابق 27 فروری 2019 کو شروع کیا گیا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ بھارت کی بلااشتعال جارحیت کے جواب میں ایک مؤثر اور فیصلہ کن کارروائی تھی، جس نے پاکستان کے اس غیرمتزلزل عزم کو دنیا پر آشکار کیا کہ وہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر سطح پر تیار ہے۔

اس آپریشن نے مسلح افواج کی اعلیٰ تربیت، ہمہ وقت تیاری اور مربوط حکمتِ عملی کا عملی مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں مزید کشیدگی کا راستہ روکا گیا اور خطے میں اسٹریٹجک توازن بحال ہوا۔

مزید پڑھیں:آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ پاک فوج کی مکمل برتری کا مظہر ہے، آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس نے اس امر کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج قومی سلامتی اور علاقائی امن کے قیام کے لیے پوری طرح مستعد ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ بری، بحری اور فضائی افواج ہر قسم کے خطرات کا مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور دفاعِ وطن کے ساتھ ساتھ عالمی امن و استحکام کے فروغ میں بھی اپنا فعال کردار جاری رکھیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟