’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

جمعہ 27 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نادیہ خان ایک مشہور پاکستانی ٹیلی ویژن ہوسٹ اور اداکارہ ہیں ۔ وہ اپنے شو دی نادیہ خان شو کی میزبانی اور ڈراموں ’بندھن‘، ’ایسی ہے تنہائی‘، ’کم ظرف‘ اور ’ڈولی ڈارلنگ‘ میں اداکاری کے لیے مشہور ہیں۔

اس کے علاوہ نادیہ خان سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں اور ان کے انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز موجود ہیں۔ وہ مختلف ٹی وی شوز اور پروگرامز میں بطور مہمان حصہ لیتی ہیں اور عوام میں اپنی دلچسپ اور دوستانہ شخصیت کے لیے جانی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے نادیہ خان کی پرانی تصویر وائرل، عمر کے حوالے سے بحث چھڑ گئی

نادیہ خان نے اپنے شوہر فیصل راؤ کے ساتھ  تابش ہاشمی کے شو ‘ ہسنا منع ہے’ میں شرکت کی اور اپنے جوان نظر آنے  کی وجہ بتائی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی میں بہت خوش ہیں اور ان کی جوانی کا راز ان کی مثبت سوچ اور صحت مند طرزِ زندگی ہے۔
نادیہ خان نے اپنی جوانی کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا

’ہم جوان دکھنے کے لیے بہت محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ ہمیں ‘آنٹی’ نہ کہیں۔ میں اپنی خوراک اور فٹنس کا بہت خیال رکھتی ہوں،اور میں برسوں سے اس پر محنت کر رہی ہوں۔ آپ جس بھی فیلڈ میں ہوں، آپ کو فٹ ہونا چاہیے۔ خاص طور پر شوبز میں، لوگوں کو فٹ اور صحت مند دکھنا چاہیے ‘تاکہ ان کی عمر ظاہر نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: ’یہ حسد کر رہی ہیں‘، نادیہ خان صارفین کے نشانے پر کیوں؟

انہوں نے مزید کہا، میں اپنی ڈائٹ کا بہت خیال رکھتی ہوں، جب بھی ضرورت ہوتی ہے ایکسرسائز کرتی ہوں، اور میں مثبت سوچ رکھتی ہوں۔ کاسمیٹک پروسیجرز سے بچنا چاہیے کیونکہ وہ چہرے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ کبھی کبھار فیلرز ٹھیک ہیں، لیکن میں ڈاکٹروں کے پاس بھی نہیں جاتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب میں غیر مسلم تارکینِ وطن رمضان کیسے گزاریں؟

پاک افغان سرحد پر کشیدگی: چمن میں ایمرجنسی نافذ، طبی مراکز ہائی الرٹ

پنجاب سیف جیلز پراجیکٹ اور ملاقات ایپ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

سعودی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، پاک افغان کشیدگی پر تبادلہ خیال

ویڈیو

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، افغان چوکیوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟