بانی کی آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ہے، لطیف کھوسہ

جمعہ 27 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و وکیل سردار لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 10 فروری 2026 کو ان کی پٹیشن سنی گئی، جو دراصل 2023 میں دائر کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:آنکھ کا مسئلہ یا کچھ اور؟ عمران خان کو پمز اسپتال لانے کے بعد کیا کچھ ہوتا رہا؟

انہوں نے بتایا کہ جب اس وقت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، تو انہیں بتایا گیا کہ حالات انتہائی مشکل ہیں۔ اس وقت انہیں اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا، جہاں ایک اوپن شیڈ کے علاوہ کچھ بھی نہیں تھا، سامنے جنگل تھا۔ بڑے بلب لگائے گئے تھے تاکہ پتنگے آتے رہیں۔ بارش ہوئی لیکن نہ کوئی چارپائی دی گئی، نہ گدا دستیاب تھا۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ اس کیس کی سماعت اس وقت کے 3 ججز کے بینچ نے کی تھی اور حکم دیا تھا کہ بانی کی رہائشی سہولیات (لیونگ اسٹینڈرڈ) کے بارے میں رپورٹ دی جائے۔ تاہم بعد میں چیف جسٹس تبدیل ہو گئے اور کیس غائب ہو گیا۔

مزید پڑھیں:آنکھ میں انفیکشن، کیا عمران خان کو پمز اسپتال لایا گیا؟

انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ کیس دوبارہ لگا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ کیس غیر مؤثر ہو چکا ہے۔ میں نے بتایا کہ صورتحال اب پہلے سے بھی زیادہ سنگین ہے۔ اب بانی کی آنکھ کا مسئلہ ہے اور ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

لطیف کھوسہ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، نہ فیملی کو اور نہ ہی ہمارے وکلا کو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘