علی امین گنڈاپور کا عمران ریاض کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

جمعہ 27 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے وکیل کے توسط سے یوٹیوبر عمران ریاض خان کو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس ارسال کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیخلاف مودی، افغان اور نیتن یاہو کی ممکنہ سازش، قصور سانحہ، عمران ریاض بمقابلہ شاہد آفریدی

یہ نوٹس حالیہ وی لاگ میں عائد کیے گئے الزامات کے تناظر میں بھیجا گیا جس میں عمران ریاض خان نے سابق وزیر اعلیٰ پر ایجنسیوں کی معاونت اور عمران خان کے اہلخانہ پر حملوں سے متعلق سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

قانونی نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الزامات بے بنیاد اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں لہٰذا مقررہ مدت میں وضاحت اور معافی نہ آنے کی صورت میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیے: ’کچھ لوگ رجسٹرڈ جھوٹے ہیں، ایک گدھا گدھے پر بیٹھ کر بھاگ گیا‘، شاہد آفریدی اور عمران ریاض آمنے سامنے

اس معاملے میں جلد ہی مزید قانونی پیشرفت بھی متوقع ہے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی، ابرار احمد ون ڈے بولنگ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے

گرو ارجن دیو جی کے 420ویں یوم شہادت کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ، بیرون ملک پاکستانیوں نے مئی میں 4 ارب 30 کروڑ ڈالر بھیجے، وزیراعظم کا اظہار اطمینان

بالوں کے جھڑنے کا خاتمہ ممکن، نئی سائنسی پیشرفت نے امید جگا دی

کفایت شعاری اقدامات، کس پر پابندی، کس کو استثنیٰ ؟، اسلام آباد میں نئے کاروباری اوقاتِ کار کا اعلان

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟