علی خامنہ ای تاریخ کے صفحے سے مٹا دیے گئے، اسلامی جمہوریہ اپنے انجام کو پہنچ چکی، رضا پہلوی کا ردعمل

اتوار 1 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے سابق شاہی خاندان کے رکن رضا پہلوی نے آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‘علی خامنہ ای کو تاریخ کے صفحے سے مٹا دیا گیا ہے’ اور ان کی موت کے ساتھ ہی ‘اسلامی جمہوریہ عملاً اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے اور بہت جلد تاریخ کے کوڑے دان میں پھینک دی جائے گی’۔

رضا پہلوی نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کے باقی ماندہ عناصر اگر خامنہ ای کا کوئی جانشین مقرر کرنے کی کوشش کریں گے تو وہ ابتدا ہی سے ناکام ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘جسے بھی ان کی جگہ بٹھایا جائے گا، اسے نہ تو عوامی جواز حاصل ہوگا اور نہ ہی وہ زیادہ عرصہ برقرار رہ سکے گا، اور وہ بھی اس نظام کے جرائم میں شریک سمجھا جائے گا’۔

یہ بھی پڑھیے: امریکی اور اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی زندگی پر ایک نظر

انہوں نے ایرانی فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘زوال پذیر نظام کو بچانے کی کوئی بھی کوشش ناکام ہوگی۔ یہ آپ کے لیے آخری موقع ہے کہ قوم کا ساتھ دیں اور ایران کو ایک آزاد اور خوشحال مستقبل کی طرف لے جانے میں کردار ادا کریں’۔

رضا پہلوی نے خامنہ ای کو ‘مجرم’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی موت اگرچہ بہائے گئے خون کا بدلہ نہیں، تاہم یہ ان خاندانوں کے زخموں پر مرہم کا کام کرسکتی ہے جنہوں نے ایران کے انقلاب میں اپنے پیاروں کو کھویا۔

یہ بھی پڑھیے: ایران کی امریکا اور اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی، ’آپریشن وعدہ صادق 4‘ کا اعلان

اپنے پیغام کے اختتام پر انہوں نے ایرانی عوام سے چوکس اور تیار رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ‘سڑکوں پر بھرپور اور فیصلہ کن موجودگی کا وقت قریب ہے’ اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ‘مل کر ایران کی آزادی کا جشن منایا جائے گا’۔

واضح رہے کہ رضا پہلوی طویل عرصے سے ایران میں نظامِ حکومت کی تبدیلی کے حامی اور اپوزیشن کی نمایاں آواز سمجھے جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

گوگل جیمنی کی اے آئی تصاویر سے نمایاں واٹر مارک ہٹانے کی سہولت متعارف کرا سکتا ہے

35 برس بعد امریکا میں خسرہ کے کیسز ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی بھی پاکستانی گلوکار شمعون اسماعیل کے مداح نکلے

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب