سعودی مفتی اعظم کا اوقاف اور احسان پلیٹ فارم کی معاونت پر زور

اتوار 1 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے مفتی اعظم صالح بن فوزان الفوزان نے وقفی سرگرمیوں کی سرپرستی اور ان کے خیراتی پیغام کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوے قومی خیراتی پلیٹ فارم احسان کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ شریعتِ اسلامی میں وقف عظیم ترین عبادات اور خیر کے اہم دروازوں میں سے ہے، کیونکہ اس کا نفع جاری رہتا ہے اور اجر مسلسل ملتا رہتا ہے۔

انہوں نے حدیثِ نبوی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ انسان کے انتقال کے بعد اس کے اعمال منقطع ہو جاتے ہیں سوائے صدقہ جاریہ، نفع بخش علم اور نیک اولاد کی دعا کے، اور اوقاف صدقہ جاریہ کی ایک روشن مثال ہیں جن کا فائدہ دنیا میں بھی باقی رہتا ہے اور آخرت میں بھی اجر محفوظ رہتا ہے۔

سعودی مفتی اعظم نے مملکت میں قیادت کی جانب سے خیراتی اور وقفی کاموں کی سرپرستی کو سراہتے ہوئے کہاکہ یہ اس ملک کے اس مستقل نہج کا تسلسل ہے جو اسلام کی خدمت اور ایثار و عطا کی اقدار کے فروغ پر مبنی ہے۔

انہوں نے اہلِ ثروت، کاروباری شخصیات اور مخیر حضرات کو دعوت دی کہ وہ صندوقِ احسان الوقفی کی معاونت میں پیش پیش رہیں اور اس کے منصوبوں میں حصہ ڈالیں، تاکہ مستحق طبقات کی مدد اور معاشرتی تعاون ویکجہتی کو فروغ دیا جا سکے۔

آخر میں سعودی عرب کے مفتی اعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ معاونین کو بہترین اجر عطا فرمائے، ان کے مال واعمال میں برکت دے اور ملک کو اپنی قیادت کے زیرِ سایہ امن و استحکام نصیب فرماتا رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp