علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر کا ایران سے اظہار یکجہتی، پاکستانی عوام سے پرامن رہنے کی اپیل

اتوار 1 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف شیعہ عالم دین علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے، اور کہا ہے کہ پاکستان ایران کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے تمام مکاتبِ فکر اور سیاسی قیادت کی تعریف کی جنہوں نے ایران کے حوالے سے متحدہ مؤقف اپنایا ہے، اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مؤقف کو سراہا ہے۔

ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اتحاد برقرار رکھنے کی تاکید کی اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوجی اداروں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے مظاہروں کے دوران پر امن احتجاج کی بھی اپیل کی ہے تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

واضح رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp