ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 8 گروپ 1 کے اہم میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ کلکتہ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش متاثر ہو سکتا ہے؟
ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے جس میں روسٹن چیز نے 40، جیس ہولڈر نے 37، رومان پاول نے 34 اور شائی ہوپ نے 32 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بھمراہ نے بہترین باولنگ کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
India's stunning ICC-T20 WORLD CUP victory against West Indies was one for the history books.#yeetpfp @sivaeverything@yeet@KeyboardMonkey3 @LauramargaritaX @BenbaLamb pic.twitter.com/jvd1KoIXEr
— MollyxD (@MollyxGrass) March 1, 2026
بھارت نے 196 رنز کا ہدف 20 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، سنجو سیسمن 97 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، تلک ورما نے 27 اور ہاردک پانڈیا نے 17 رنز بنائے۔ اس فتح کے ساتھ سیمی فائنل میں شامل ہونے والی ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہو گئی ہے، جس میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت شامل ہیں۔ سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا جبکہ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ دوسرے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلہ: جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو شکست دیدی
سیمی فائنلز 4 اور 5 مارچ کو کھیلے جائیں گے، 4 مارچ کو جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ اور 5 مارچ کو بھارت اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔














