ایرانی میزائل حملے میں 9 اسرائیلی ہلاک اور 23 زخمی

اتوار 1 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبوضہ بیت المقدس کے نواح میں واقع شہر بیت شمش میں ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں کم از کم 9 اسرائیلی شہری ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے ہیں۔ حملے کی شدت اور اس کے اثرات نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جوابی ایرانی کارروائی میں 3 امریکی فوجی ہلاک، واشنگٹن نے تصدیق کردی

اسرائیلی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ زیادہ تر ہلاکتیں اس وقت ہوئی جب شہری ایک عوامی بم شیلٹر میں پناہ لے رہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ممکنہ طور پر میزائل براہِ راست پناہ گاہ پر گرا، جس کی وجہ سے وہاں موجود زیادہ تر افراد ہلاک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ جون میں ایران کے ساتھ پچھلی جھڑپوں کے دوران پولیس کو علم ہو چکا تھا کہ عوامی پناہ گاہیں براہِ راست بیلسٹک میزائل کے حملے کی شدت برداشت کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دفاعی تنصیبات پر کامیاب ایرانی حملوں نے امریکی سیکیورٹی پر نئی بحث چھیڑ دی

عرب میڈیا کے مطابق بیت شمش کے علاقے میں اسرائیل کی نیوکلئیر تنصیبات سمیت دیگر حساس تنصیبات بھی موجود ہیں، جس سے حملے کی سنگینی واضح ہوتی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں کہ اس بار ایرانی میزائل کو روکنے میں ناکامی کیوں ہوئی۔

اس واقعے کے بعد مقامی سکیورٹی ادارے الرٹ ہو گئے ہیں اور علاقے میں اضافی حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ممکنہ مزید حملوں سے بچا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

وزیراعظم شہباز شریف سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘