مشرق وسطیٰ میں بڑھتے تنازعات کے درمیان آبنائے ہرمز عالمی توجہ کا مرکز کیوں؟

پیر 2 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل اور ایران کے درمیان شدت اختیار کرتے تنازع کے باعث ایک بار پھر آبنائے ہرمز عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ عمان اور ایران کے درمیان واقع یہ 33 کلومیٹر چوڑی آبی گزرگاہ دنیا کی یومیہ تیل رسد کا تقریباً 20 فیصد راستہ فراہم کرتی ہے، جس کے باعث اس کی ممکنہ بندش عالمی معیشت کے لیے سنگین خطرہ سمجھی جا رہی ہے۔

اتوار کو عمان میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر نے اطلاع دی کہ پالاﺅ کے پرچم بردار آئل ٹینکر ‘اسکائی لائٹ’ کو مسندم کے خصب بندرگاہ کے قریب نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں عملے کے 4 افراد زخمی ہوئے۔ جہاز پر موجود 20 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ اس واقعے کے بعد خطے میں جہاز رانی اور تیل کی ترسیل سے متعلق خدشات میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آبنائے ہرمز: امریکی بحری جہازوں کو ایران کے پانیوں سے دور رہنے کی ہدایت

عالمی شپنگ ادارے لائیڈز لسٹ کے مطابق ایرانی حکام کی جانب سے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے پر خبردار کیا جا رہا ہے، جبکہ بعض بڑی تجارتی کمپنیوں نے اس راستے سے ترسیل عارضی طور پر روک دی ہے۔ برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز سینٹر نے بھی الیکٹرانک مداخلت اور نیوی گیشن سسٹمز میں ممکنہ خلل کا انتباہ جاری کیا ہے۔

Oil prices rise after ships attacked near Strait of Hormuz

یو ایس انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق روزانہ تقریباً 2 کروڑ بیرل تیل اور دنیا کی مائع قدرتی گیس کی تجارت کا 5واں حصہ اسی گزرگاہ سے گزرتا ہے۔ اس تیل کا بڑا حصہ ایشیائی ممالک کو جاتا ہے، جن میں چین، بھارت، جاپان اور جنوبی کوریا نمایاں خریدار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا فیصلہ، دنیا پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز بند ہوئی تو تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ، عالمی افراطِ زر میں تیزی اور سپلائی چین میں شدید خلل پیدا ہوسکتا ہے۔ 2019 میں سعودی عرب کی تنصیبات پر حملوں کے بعد بھی عالمی منڈی شدید متاثر ہوئی تھی۔

مبصرین کے مطابق عالمی طاقتوں کا بنیادی مفاد اسی میں ہے کہ اس نہایت اہم آبی گزرگاہ کو ہر صورت کھلا رکھا جائے، کیونکہ اس کی بندش عالمی معاشی استحکام کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہوسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایندھن کا بحران: سندھ کی جامعات میں 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا فیصلہ

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے بحران میں کمی کے امکانات روشن، متبادل ذرائع سے تیل آنا شروع

طالبان سے وابستہ نام نہاد عالم کا پاکستان کے خلاف ’جہاد‘ کا فتویٰ، اشتعال انگیز بیان پر تشویش

مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعے نے یورپ پر بھاری اقتصادی بوجھ ڈال دیا، صدر یورپی یونین

پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی باضابطہ رونمائی، نام بھی رکھ دیا گیا

ویڈیو

دنیا اتنی بری نہیں جتنی ہماری منفی سوچ اسے بنا دیتی ہے

ایران، امریکا، اسرائیل جنگ، پاکستان نے بھی آپریشن شروع کردیا، عید سے پہلے عمران خان کی رہائی؟

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے