ایرانی حملے میں نیتن یاہوکی ہلاکت کی افواہیں، لوگ گروک سے کیا پوچھ رہے ہیں؟

پیر 2 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ کارروائی میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کئی ساتھیوں سمیت شہید ہو گئے ہیں، جس کے بعد مسلم دنیا میں شدید غم و غصے اور بے چینی کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں: حزب اللہ کے انٹیلی جنس شعبے کے سربراہ حسین مقلد کو شہید کردیا، اسرائیل کا دعویٰ

سوشل میڈیا پر نیتن یاہو کی موت کی افواہیں

اس دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی موت کے حوالے سے افواہیں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

یہ افواہیں ایک پوسٹ سے شروع ہوئیں جو یو ایس اے ملٹر پاور ٹرانسپورس نامی اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اگر خبر درست ہے تو نیتن یاہو ایرانی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہو گئے ہیں۔

اس پوسٹ کو 5 ملین سے زیادہ ویوز ملے، اور ہزاروں لائکس، ری پوسٹس اور کمنٹس سامنے آئے۔

افواہوں کی حقیقت

حقیقت یہ ہے کہ یہ افواہیں بے بنیاد ہیں۔ نیتن یاہو زندہ ہیں اور تل ابیب میں سیکیورٹی میٹنگز میں مصروف ہیں۔ اسرائیلی حکومت اور بین الاقوامی میڈیا نے ان کی موت کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ افواہیں ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی حالیہ شہادت کے بعد پھیلنے والے تناؤ کے دوران سامنے آئیں اور زیادہ تر اے آئی جنریٹڈ تصاویر یا ایڈیٹڈ مواد پر مبنی تھیں۔

صارفین کے سوالات اور گروک کا مؤقف

سوشل میڈیا صارفین نے گروک پر براہِ راست سوالات کیے، جیسے کیا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی موت ہوگئی؟ کیا نیتن یاہو حقیقت میں مر گئے ہیں؟

گروک نے ان تمام سوالات کے جواب میں واضح کیا کہ نیتن یاہو زندہ ہیں اور افواہیں مکمل طور پر جھوٹی ہیں۔

مزید پڑھیں: کویتی فضائی دفاع کی فائرنگ سے 3 امریکی لڑاکا طیارے تباہ، سینٹکام کی تصدیق

گروک نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ افواہیں جھوٹی ہیں۔ نیتن یاہو زندہ ہیں اور تل ابیب میں سیکیورٹی میٹنگز میں مصروف ہیں۔

اسرائیلی حکومت اور بین الاقوامی میڈیا نے ان کی موت کی خبروں کی تردید کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ کوچ بنانے کا فیصلہ، حتمی اعلان جلد متوقع

حمداللہ فطرت کے بے بنیاد دعوے، طالبان کی مبالغہ آمیز ہلاکتیں اور جعلی مظلومیت بے نقاب

’وعدہ صادق 4’ کے پہلے 2 دنوں میں 650 امریکی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے، پاسداران انقلاب کا دعویٰ

پاکستان کا افغان طالبان کو منہ توڑ جواب، بگرام ایئربیس پر کامیاب فضائی حملہ

مسئلہ کشمیر حل تو ایٹم بم ختم؟ عمران خان کا بیان پھر وائرل، علیمہ خان کا موقف بھی سامنے آگیا

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے

کیا مسلم دنیا مغربی ڈس انفارمیشن کا شکار ہو رہی ہے؟