ڈی جی ایکسائز نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر کسی کا ایم ٹیگ چوری ہوجائے تو فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں تاکہ اس کا غلط استعمال روکا جا سکے۔
حکام کے مطابق اگر کوئی شخص چوری شدہ ایم ٹیگ استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ مزید یہ کہ کسی اور کے نام پر رجسٹرڈ ایم ٹیگ استعمال کرنے پر بھی فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگوانے کی آخری تاریخ مقرر، ڈی جی ایکسائز نے بڑا اعلان کردیا
موٹر سائیکلز پر ایم ٹیگ سٹیکر کے چوری ہونے کے حوالے سے خدشات کے پیش نظر ڈی جی ایکسائز کا اہم بیان
ایم ٹیگ سٹیکر میں جدید سیکورٹی فیچرز کو متعارف کروایا گیا ہے جبکہ مختلف ناکہ جات پر ریڈرز کی مدد سے ایم ٹیگ کی سکینگ کے ذریعے بائک نمبر کے ساتھ مماثلت اور اونر شپ بھی ویریفائی کی… pic.twitter.com/zJsUQ0yZaq
— DC Islamabad (@dcislamabad) March 2, 2026
ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ مختلف ناکہ جات پر ایم ٹیگ کی باقاعدہ اسکیننگ کی جاتی ہے، جس کے ذریعے موٹر سائیکل کا نمبر اور اس کے اصل مالک کی معلومات فوری طور پر معلوم ہو جاتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایم ٹیگ چوری ہونے کی صورت میں شہری 1313 پر رابطہ کرکے اپنا ایم ٹیگ فوری طور پر بلاک کروا سکتے ہیں، جس کے بعد انہیں نیا ایم ٹیگ مفت فراہم کیا جائے گا۔













