کراچی کی مقامی عدالت میں ٹرمپ، نیتن یاہو اور مودی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا پر سماعت

منگل 3 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو، نریندر مودی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ امریکا اور اسرائیل کئی برسوں سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور لاکھوں ایرانی شہریوں کو دھمکیاں دے رہے تھے اور اسرائیل نے انڈیا کے ساتھ مل کر پاکستان میں افراتفری پیدا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایرانی حملے میں نیتن یاہوکی ہلاکت کی افواہیں، لوگ گروک سے کیا پوچھ رہے ہیں؟

مزید کہا گیا کہ 16 اور 25 فروری کو نریندر مودی نے افغان طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخوند زادہ کے ساتھ مل کر پاکستان پر حملے کیے اور امریکا و اسرائیل نے ایران پر 300 سے زائد حملے کر کے ایرانی سپریم لیڈر کو شہید کیا۔

درخواست گزار نے کہا کہ ایران پر حملوں سے وہ خود اور لاکھوں مسلمان ذہنی اور جسمانی اذیت کا شکار ہوئے۔ پولیس نے ابتدائی طور پر مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا، تاہم عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ایس ایچ او ڈاکس کو درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کیخلاف مودی، افغان اور نیتن یاہو کی ممکنہ سازش، قصور سانحہ، عمران ریاض بمقابلہ شاہد آفریدی

عدالت نے پراسکیوشن، ایس ایس پی کمپلین سیل کیماڑی اور ایس ایچ او ڈاکس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 5 مارچ تک جواب طلب کر لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں ہار تسلیم کرے، بلاول بھٹو کو اپنے بیانیے اور کام پر توجہ دینی چاہیے، مریم نواز

جاپان اور یونیسیف کا پاکستان میں بچوں کے تحفظ اور فلاح کے لیے طویل شراکت داری جاری رکھنے کا عزم

افغان طالبان کا نیا ہتھکنڈا: کم عمر بچوں کو عسکری مقاصد کے لیے بھرتی کرنے اور انتہا پسندانہ تربیت دینے کا انکشاف

عام تعطیلات: اگست میں 7 چھٹیاں ملیں گی، کچھ کو 12 بھی

‘میں خوبصورتی کے بنائے گئے سانچے میں فٹ نہیں بیٹھتی’، کبریٰ خان

ویڈیو

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

جنوب مغربی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی