پاکستان کی فضائی حدود جزوی بند ہونے کی خبریں بے بنیاد قرار

منگل 3 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے ملک کی فضائی حدود جزوی طور پر بند کیے جانے سے متعلق سوشل میڈیا اور بعض میڈیا رپورٹس کو غلط اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے وضاحت جاری کردی ہیں۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں گردش کرنے والی خبروں میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے جزوی طور پر بند کر دی گئی ہے، تاہم یہ تاثر حقیقت کے منافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر کے ایئرپورٹس سے مشرق وسطیٰ جانے والی سینکڑوں پروازیں منسوخ

اعلامیے کے مطابق متعلقہ نوٹم A0134/26، جو A0130/26 کا حوالہ دیتا ہے، فضائی حدود کی بندش نہیں بلکہ ایک معمول کی آپریشنل اطلاع ہے۔ اس کے تحت کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجنز کے اندر مخصوص ائیر ٹریفک سروسز روٹس کے بعض حصے عارضی طور پر روزانہ 900 سے 1500 پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم تک 3 مارچ سے 31 مارچ 2026 تک آپریشنل وجوہات کی بنا پر دستیاب نہیں ہوں گے۔

اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر کھلی، محفوظ اور تمام سول ایوی ایشن بشمول کمرشل پروازوں کے لیے دستیاب ہے اور ایئر ٹریفک سروسز معمول کے مطابق جاری ہیں۔ متاثرہ روٹس کے متبادل راستے بھی معمول کے مطابق استعمال کیے جارہے ہیں جبکہ آمد، روانگی اور اوور فلائٹس پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مشرقِ وسطیٰ کشیدگی، ڈھاکا اور چٹاگانگ ایئرپورٹس پر 182 بین الاقوامی پروازیں منسوخ

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ایئر ٹریفک کنٹرولرز اور ایئرپورٹس کی تمام ٹیمیں مکمل طور پر فعال ہیں اور فضائی ٹریفک کو معمول کے مطابق منظم کیا جا رہا ہے۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ مصدقہ معلومات ہی شیئر کی جائیں اور سنسنی خیز یا گمراہ کن سرخیوں سے گریز کیا جائے تاکہ مسافروں میں غیر ضروری تشویش پیدا نہ ہو۔

اتھارٹی کے مطابق درست اور تازہ ترین معلومات کے لیے شہریوں کو ادارے کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یا ترجمان سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کو ترک ریاستوں کی تنظیم ‘او ٹی ایس’ کا مکمل رکن بنایا جائے، ترک رکن پارلیمنٹ علی شاہین کا مطالبہ

ایران امریکا مذاکرات دوسرا دور: سیرینا ہوٹل میں انتظامات میں خاص کیا بات ہے؟

میانمار اسمگلنگ کی کوشش ناکام، بنگلہ دیش نیوی نے 11 افراد کو سیمنٹ سے بھری کشتی سمیت گرفتار کرلیا

پاکستان کی مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے دوران فعال سفارت کاری بنگلہ دیش کے لیے مثال قرار

شاہراہ فیصل پر بینرز: فاطمہ جناح اور فریال تالپور کو ’نظریاتی بہنیں‘ قرار دینے پر ہنگامہ

ویڈیو

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

کالم / تجزیہ

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟