اڈیالہ جیل میں عمران خان کی آنکھ کا تفصیلی معائنہ، بشریٰ بی بی سے ملاقات بھی کرا دی گئی

منگل 3 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف عمران خان کی متاثرہ آنکھ کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا، جبکہ بشریٰ بی بی سے ان کی ملاقات بھی کرا دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معائنے کے لیے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم جیل پہنچی۔

ٹیم میں ریٹینا اسپیشلسٹ ڈاکٹر ندیم قریشی اور ماہر امراض چشم ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر اوصل شامل تھے۔

میڈیکل ٹیم جدید طبی آلات سے لیس خصوصی گاڑی کے ذریعے پہنچی اور انہیں جیل اسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے کی مکمل معاونت حاصل رہی۔ معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے فالو اپ چیک اپ مکمل کیا اور واپس روانہ ہوگئے۔

اسی دوران بشریٰ بی بی کی بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات بھی کرائی گئی۔

یہ ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں جیل کے قواعد کے مطابق ہوئی، جہاں دونوں قریباً 40 منٹ تک ایک ساتھ رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران بشریٰ بی بی نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی متاثرہ آنکھ کے بارے میں دریافت کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرنس آئل پر کاربن لیوی معطلی کے لیے حکومت کا آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا امکان

پی ٹی آئی کی ہٹ دھرمی، قومی مفاد سے پہلے سیاسی مفاد

خامنہ ای کا جانشین بھی نشانے پر ہوگا، اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی

کون سے 6 پاکستانی کرکٹرز ’ہنڈریڈ‘ کے ٹاپ 50 ہیرو لسٹ میں شامل ہیں؟

سعودی عرب ہماری ریڈ لائن، پاکستان کا ایران کو واضح پیغام، اسحاق ڈار کا بیان سعودی اکاؤنٹس پر وائرل

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے