ایران مذاکرات کے لیے تیار لیکن میں نے کہا اب دیر ہو چکی ہے، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

منگل 3 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن انہوں نے کہا کہ اب بہت دیر ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں: ایران کے خلاف فوجی آپریشن غیرمعمولی تیزی سے مکمل ہوا، اب معاہدہ ممکن نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہاکہ ایران کی فضائیہ، بحریہ، فضائی دفاع اور قیادت قریباً ختم ہو چکی ہے اور اگرچہ ایران بات کرنا چاہتا تھا، مگر میں نے کہا کہ اب یہ موقع ضائع ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ فوجی کارروائی ایران کے خلاف محض ابتدا ہے اور ایک بڑی لہر ابھی باقی ہے، اس حملے میں ایران کے 49 رہنما ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیاکہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی قیادت کے خاتمے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم اس کے بعد کسی واضح منصوبے کا ذکر نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر اچانک حملہ کیا اور اس دوران ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہید ہو گئے۔

مزید پڑھیں: حزب اللہ کے انٹیلی جنس شعبے کے سربراہ حسین مقلد کو شہید کردیا، اسرائیل کا دعویٰ

حملوں میں ایران میں شہید ہونے والوں کی تعداد اب تک 750 سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ ایران کی جانب سے بھی میزائل حملوں سے جواب دیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرنس آئل پر کاربن لیوی معطلی کے لیے حکومت کا آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا امکان

پی ٹی آئی کی ہٹ دھرمی، قومی مفاد سے پہلے سیاسی مفاد

خامنہ ای کا جانشین بھی نشانے پر ہوگا، اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی

کون سے 6 پاکستانی کرکٹرز ’ہنڈریڈ‘ کے ٹاپ 50 ہیرو لسٹ میں شامل ہیں؟

سعودی عرب ہماری ریڈ لائن، پاکستان کا ایران کو واضح پیغام، اسحاق ڈار کا بیان سعودی اکاؤنٹس پر وائرل

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے