وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے قریبی اور مسلسل رابطے اور مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے بحران پر تشویش کا اظہار کیا اور ایران پر اسرائیلی حملوں کے ساتھ ساتھ خلیجی ممالک پر ہونے والے حملوں کی بھی مذمت کی۔
Had a telephone conversation this evening with my very dear brother President Recep Tayyip Erdoğan of the Republic of Turkiye, to discuss the escalating situation in the Middle East.
I strongly condemned the Israeli attack on Iran and the subsequent regrettable attacks on…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 3, 2026
اس دوران صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان کی جانب سے برادر خلیجی ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اعادہ اور بحران کے حل میں تعمیری کردار ادا کرنے کی تیاری کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے تمام فریقین کو تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔
وزیرِ اعظم نے افغانستان میں حالیہ پیش رفت کے بارے میں بھی صدر اردوان کو آگاہ کیا اور دونوں نے خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنی مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔














