سپریم کورٹ آف پاکستان نے انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک بھیجوانے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث سب ایجنٹ گرفتار، افغان ایجنٹوں کے ساتھ رابطے کا انکشاف
ڈپٹی اٹارنی جنرل شفقت عباسی نے بتایا کہ ملزم کی اس سے قبل بھی ضمانت کی درخواست مسترد ہو چکی ہے، اور عدالت نے 2 ہفتوں میں گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے باوجود ملزم نے جرح نہیں کی۔
جسٹس ملک شہزاد نے ملزم پر 26 لاکھ روپے لینے کا الزام بھی اٹھایا، تاہم ملزم کے وکیل خواجہ شاہد رسول نے کہا کہ اس کا کوئی ثبوت یا ٹرانزیکشن ریکارڈ موجود نہیں اور ان کا مؤکل ذاتی رنجش کی بنیاد پر نامزد کیا گیا۔
مزید پڑھیں: وزیر داخلہ کا منی لانڈرنگ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ میں پیروی کی جائے اور مقدمے کی کارروائی جاری رہے۔














