جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ شروع کر رکھی ہے اور پوری دنیا میں انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: بلاول بھٹو کا وژن کراچی کو موہنجودڑو جیسا بنانے کا ہے، حافظ نعیم الرحمان کی پیپلز پارٹی پر تنقید
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایران کی قیادت اور اسکولوں پر حملے کیے، جس میں بچے شہید ہوئے، اور دنیا کے بیشتر ممالک اب امریکا پر اعتماد نہیں کرتے۔
حافظ نعیم نے مزید کہا کہ امریکا نے غزہ میں بھی پیس آف بورڈ بنایا ہے تاکہ پوری دنیا میں طاقت مسلط کی جا سکے اور یہ ادارہ اقوام متحدہ کے برابر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، اور اسرائیل کا اصل ہدف صرف ایران نہیں بلکہ پاکستان بھی ہے۔
مزید پڑھیں:بھارت کبھی آپ کا خیرخواہ نہیں ہو سکتا، حافظ نعیم الرحمان کا افغانستان کو مشورہ
انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو امریکا کے پیس بورڈ سے علحیدہ ہونا چاہیے اور ایران میں اسرائیل کے راستے کو روکا جائے تاکہ یہ جنگ صرف ایران کی نہیں بلکہ پاکستان کی بھی جنگ سمجھی جائے۔














