اسپیس ایکس راکٹ لانچنگ کے بعد فلوریڈا کی فضا میں جیلی فِش جیسا دلکش منظر

بدھ 4 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کی ریاست فلوریڈا میں اسپیس ایکس کے راکٹ لانچ کے بعد آسمان پر جیلی فِش سے مشابہ ایک حیرت انگیز روشن منظر دکھائی دیا جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

اسپیس کوسٹ کے فوٹوگرافروں نے راکٹ کی پرواز کے چند منٹ بعد آسمان میں پھیلتے ہوئے روشن بادل نما منظر کو کیمرے میں محفوظ کیا، جو قبل از سحر آسمان میں نمایاں طور پر دکھائی دے رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چاند کی سطح پر پھیلی پراسرار روشنیاں

فالکن 9 راکٹ کو بدھ 4 مارچ کو صبح 5:52 پر کیپ کینیورل اسپیس فورس اسٹیشن سے اسٹارلنک 10-40 مشن کے تحت لانچ کیا گیا۔ راکٹ کے اخراج سے بننے والا روشن دھوئیں کا بادل سورج کی روشنی پڑنے سے چمک اٹھا اور آسمان میں جیلی فِش جیسی شکل اختیار کر گیا۔

ماہرین کے مطابق اس منفرد منظر کو اسپیس جیلی فِش کہا جاتا ہے۔ ماہرِ موسمیات بروکس گارنر کے مطابق یہ مظہر اس وقت پیدا ہوتا ہے جب فضا کی بالائی سطح پر موجود سورج کی روشنی راکٹ کے اخراجی دھوئیں سے منعکس ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی خلائی اسٹیشن: مدار میں 25 سال، جانیے دلچسپ معلومات

یہ روشن اثر فلوریڈا کے علاوہ امریکی ریاست جارجیا اور شمال مشرقی ساحلی علاقوں تک بھی دیکھا گیا، جہاں شہریوں نے سوشل میڈیا پر اس غیر معمولی منظر کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈھاکہ میں منظم جرائم اور گینگ وار دوبارہ سر اٹھانے لگے، شہریوں میں تشویش

بنگلہ دیش میں ٹرک اور وین میں تصادم، 8 مزدور جاں بحق

سائنسدانوں کو دنیا میں مہلک امیبا کے پھیلاؤ پر تشویش، مسلسل نگرانی پر زور

غزہ امدادی فلوٹیلا کی روک تھام اور کارکنوں کی گرفتاری، اسپین اسرائیل تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی

کوشش ہے کہ صوبے میں اتحادی حکومت قائم کی جائے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

ویڈیو

پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو، سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع

پاکستان کا آئی کیوب قمر مشن، کامیابیاں کیا رہیں اور اگلی لانچ کب؟

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

کالم / تجزیہ

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ