امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو ہر صورت کھلوانے کے لیے سخت اقدامات کریں گے، اگر ضرورت پڑی تو امریکی نیوی کے جنگی جہاز تیل لے جانے والے ٹینکروں کو اس سمندری گزرگاہ کے ذریعے محفوظ گزرنے کا انتطام کریں گے۔
🚨 BREAKING: President Trump announces that effective IMMEDIATELY, the US Navy will escort tankers through the Strait of Hormuz, as Iran threatens to close it
“No matter what, the United States will ensure the FREE FLOW of ENERGY to the WORLD. The United States' ECONOMIC and… pic.twitter.com/qEe08b48eV
— Nick Sortor (@nicksortor) March 3, 2026
ٹرمپ نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر پوسٹ میں کہا ہے کہ امریکہ عالمی توانائی کی فراہمی کو یقینی بنائے گا اور بحرِ ہند سے توانائی کی آزادانہ روانی کو ہر صورت برقرار رکھے گا۔
ان کے حکم کے تحت امریکی نیوی ممکنہ طور پر آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کا تحفظ کرے گی اور بحری تجارت کو خطرات سے بچانے کے لیے سیاسی رسک انشورنس اور مالی تحفظ بھی فراہم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، تیل کی عالمی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ
یاد رہے کہ یہ اہم گزرگاہ مشرقِ وسطیٰ سے دنیا بھر کو بھیجے جانے والا خام تیل اور قدرتی گیس کا ایک کلیدی نقطہ ہے، جس کے ذریعے تقریباً 20 فیصد عالمی تیل کی سپلائی روانہ ہوتی ہے۔














