زمبابوے کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی مینز ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد بالآخر بھارت سے وطن واپسی کا سفر شروع کر دیا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پروازوں میں تعطل پیدا ہونے سے ٹیم کی واپسی میں تاخیر ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں: ہماری کوشش ہے کہ مستقبل میں ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ پاکستان میں منعقد ہو، محسن نقوی
ٹیم کی قیادت سکندر رضا کر رہے تھے۔ زمبابوے کا ایونٹ میں سفر سپر ایٹس مرحلے میں جنوبی افریقہ کے خلاف نئی دہلی میں 5 وکٹوں سے شکست کے بعد اختتام پذیر ہوا۔
𝗭𝗶𝗺𝗯𝗮𝗯𝘄𝗲 𝗲𝗻 𝗿𝗼𝘂𝘁𝗲 𝗵𝗼𝗺𝗲 𝗳𝗿𝗼𝗺 𝗜𝗻𝗱𝗶𝗮 𝗮𝗳𝘁𝗲𝗿 𝘁𝗿𝗮𝗻𝘀𝗶𝘁 𝗱𝗶𝘀𝗿𝘂𝗽𝘁𝗶𝗼𝗻𝘀 🛫 pic.twitter.com/RVoSTtqnpu
— Zimbabwe Cricket (@ZimCricketv) March 4, 2026
زمبابوے کرکٹ کے مطابق ٹیم کی اصل واپسی سوموار کی صبح مختلف گروپس کی صورت میں طے تھی، تاہم پروازوں کی دستیابی اور روٹس میں تبدیلی کے باعث نیا سفری منصوبہ ترتیب دیا گیا۔ آئی سی سی نے متبادل سفری انتظامات یقینی بنائے۔
اعلامیے کے مطابق پہلا گروپ بدھ کو روانہ ہو چکا ہے جبکہ آخری گروپ جمعہ کی سہ پہر بھارت سے روانہ ہوگا۔ کھلاڑیوں کی نئی ٹرانزٹ منزل ادیس ابابا مقرر کی گئی ہے، جہاں سے وہ ایتھوپین ایئرلائن کے ذریعے ہرارے پہنچیں گے۔
مزید پڑھیں: خواتین کے کرکٹ ورلڈ کپ کی انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ
ادھر ویسٹ انڈیز کرکٹ نے بھی کہا ہے کہ وہ اپنی ٹیم اور معاون عملے کی محفوظ اور جلد واپسی کے لیے آئی سی سی اور متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔














